مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ریاست میں ڈاکڑ کی تعلیمی نظام درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایم ایم بی کورسیز کے لئے سیٹوں کی تعداد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ریاست میں ایم بی بی ایس کورسز کے لئے سیٹوں میں تقریباً چار ہزار سیٹوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سے ایم بی بی ایس کے طالب علموں کو فائدہ ہوگا۔
وزیراعلی نے کہا کہ سیٹوں کی تعداد میں بڑھانے کا اعلان کرتے وقت بے جد خوشی ہو رہی ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ طالب علموں کو ڈاکٹر بننے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ پرولیا کے گورنمنٹ سی ایم ایچ میں سیٹوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ گوری دیوی میڈیکل کالج میں سیِٹوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔
وزیراعلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ضرورت پڑنے پر اس میں اور اضافہ کیا جائے گا۔
غور طلب ہے کہ وزیر چندریما بھٹاچاریہ نے اسمبلی احساس کے دوران کہا تھا کہ ترنمول کانگریس کی حکومت بننے سے پہلے 2011 میں ریاست میں ایم بی بی ایس کی سیٹوں کی کل تعداد 1355 تھی۔