معرف ہدایات کار اور پروڈیوسسرس ایکتا کپور، نتیش تیواری، آنند ایل رائے، ساجد نڈیاڈوالا، دینیش ویجین اور مہاویر جین نے 'انڈیا لیٹس میک آ فلم' مہم کا آغاز کیا ہے، تاکہ لاکڈاؤن کے دوران لوگوں کو موبائل سے فلم بنانے کے لیے محرک کیا جائے۔
اس پہل میں ملک بھر سے لوگ ایک منٹ کی ویڈیو بنا کر سینڈ کر سکتے ہیں، ایک ویڈیو فلم بنانے کے لیے عنوانات درج زیل ہیں :-
- قرنطینہ کا مثبت پہلو
- ہم ہونگے کامیاب
- لاک ڈاؤن کی جدید کہانیاں
- آئیے حفاظت کے اصولوں پر عمل کریں
- لاک ڈاؤن میں مدد، نگہداشت اور تشویش
- صف اول میں کھڑے ہیروز کا شکریہ
ہدایت کاروں اور پروڈیوسرس کی اس پہل کو کرن جوہر نے شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ وہ انڈسٹری کے ارکان کے اس قدم کی تعریف کرتے ہیں۔
واضح رہے کہ ملک بھر سے لوگوں کو اس 'انڈیا لیٹس میک آ فلم' پہل میں 12 اپریل سے پہلے پہلے ایک منٹ کی فلم بنا کر سینڈ کرنی ہوگی، اس پہل میں جن فلموں نے جیت حاصل کی انہیں سوشل میڈیا پلیٹ فارمس کے ذریعے شئیر کیا جائے گا۔
اس پروگرام کو 'چینج وِدان انیشی ایٹیو' مکیش چھابرا، مونٹو باسی اور مولک بھگت کی جانب سے پروموٹ کیا گیا ہے۔