ETV Bharat / bharat

'ہم گاندھی جی کے خوابوں کو پورا نہیں کر سکے'

موہن داس کرم چند گاندھی کی جنگ آزادی کی جدوجہد میں عدم تشدد کی راہ اختیار کرنے کے فلسفے کو دینا بھر نے سراہا ہے۔

'ہم گاندھی جی کے خواب کو پورا نہیں کر سکے'
author img

By

Published : Aug 19, 2019, 8:34 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 11:51 AM IST

ان میں بیش بہا غیر معمولی خوبیاں تھیں جو انہیں دوسروں سے نہ صرف الگ بلکہ ممتاز بناتی ہیں۔

انہوں نے متعدد لوگوں کو سچائی اور اچھائی کی راہ پر چلنے کی تلقین کی۔

ان کا فلسفہ ہمشیہ کے لیے ہے اور یہ فلسفہ ابھی بھی سیکھا، سکھایا، پڑھا اور پڑھایا جاتا ہے اور اس دور میں بھی ان کی پیروی کرنے کی تلقین کی جاتی ہے۔ کیوں کہ گاندھی ہر دور کے لیے تھے۔

'ہم گاندھی جی کے خواب کو پورا نہیں کر سکے'

گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر ای ٹی وی بھارت نے سندرلال بہوگنا سے خصوصی بات چیت کی۔

سندر لال بہوگنا ایسی شخصیت ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی گاندھی جی کے اصولوں پر وقف کر دی۔

سندر لال ایک مشہور ماہرین ماحولیات اور 'چپکو تحریک' کے رہنما تھے۔

ماحولیات کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں انہیں 'پدم ویبھوشن' کے اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

گاندھی جی کی 150ویں یوم پیدائش کے موقع پر سندرلال جی کا یہ پیغام ہے کہ: 'ہم اپنے ہی ملک میں گاندھی جی کے خواب کو پورا نہیں کر سکے، ان کا خواب بھارت میں مکمل سوراج لانا تھا۔'

انہوں نے مزید کہا: 'گاندھی جی دیہی زندگی گزارنے میں یقین رکھتے تھے، کیونکہ دیہی علاقے ہی بھارتی معاشرے کا بنیادی حصہ ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ بھارت ہر منشیات سے پاک رہے لیکن بھارت میں اب یہ ایک کاروبار بن چکا ہے۔ گاندھی جی نے سنیاسی کے طور پر زندگی گزاری اور اسی پر یقین کیا اور زندگی بھر اسی کی تبلیغ بھی کی اور اس کا عملی نمونہ پیش کیا۔'

Intro:Body:

News ID

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 11:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.