ETV Bharat / bharat

'جب مہاتما گاندھی نے ملک کے لیے اپنا ساز و سامان تک نیلام کر دیا' - نیلام

15 اگست 2019 کو بھارت نے پورے جوش و خروش کے ساتھ 73واں یوم آزادی منایا لیکن بہت کم لوگوں کو معلوم ہے کہ مہاتما گاندھی نے تحریک آزادی کے لیے فنڈ جمع کرنے کی خاطر اپنے برتن اور دیگر ضروری اشیا تک نیلام کر دیا تھا۔

Mahatma Gandhi
author img

By

Published : Aug 16, 2019, 8:02 AM IST

Updated : Sep 27, 2019, 3:54 AM IST

ریاست اترا کھنڈ کے المورہ کے رہنے والے ایک شخص جواہر شاہ نے مہاتما گاندھی سے ایک لوٹا خریدا تھا۔

جواہر شاہ کے بیٹے ساؤل کا کہنا ہے: 'میں نے اپنے والد کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ تحریک آزادی کے لیے فنڈز کم تھے تو گاندھی جی فنڈز جمع کرنے کے لیے ملک بھر میں گھوم گھوم کر لوگوں کو تحریک سے آگاہ کرا رہے تھے۔ گاندھی جی نے اپنا سارا سامان فنڈز جمع کرنے کے لیے نیلام کر دیا تھا اور گاندھی جی سے خریدا ہوا وہ لوٹا اب بھی المورہ، اتراکھنڈ میں موجود ہے۔'

ساول نے مزید کہا کہ 'وہ لوٹا چاندی کا ہے اور ان کے والد نے تحریک آزادی کی حمایت میں اسے 11 روپے میں خریدا تھا جو اصل قیمت سے بہت زیادہ تھی۔

جب مہاتما گاندھی نے اپنا سامان تک نیلام کر دیا

جوہر شاہ کی بہو گیتا نے بتایا: 'ہمیں فخر ہے کہ ہمارے پاس گاندھی جی کا وہ لوٹا موجود ہے، میرے خسر نے اسے مندر میں رکھا ہے اور ہمیں یہ تلقین کی کہ اس کا بہت زیادہ خیال رکھنا۔'

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مقامی مورخ وی دی ایس نیگی نے بتایا کہ 'گاندھی جی سنہ 1929 میں المورہ آئے تھے۔ انہوں نے کئی بار شہر میں عوام سے خطاب کیا تھا۔'

نیگی نے دعوی کیا کہ انہوں نے اور ان کے دوستوں نے تحریک آزادی کے دوران اپنے علاقے میں فنڈز جمع کرنے کے لیے گاندھی جی کی مدد کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا: 'سنہ 1929 میں نینی تال کی ایک خاتون نے اپنے زیورات فروخت کرکے تحریک آزادی میں حصہ لیا تھا۔'

Intro:Body:

news id

Conclusion:
Last Updated : Sep 27, 2019, 3:54 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.