ETV Bharat / bharat

ایکسکلیوژیو: 'بی جے پی نے برسوں تک گاندھی کو تسلیم نہیں کیا'

ملک کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری کے صاحبزادے انل شاستری نے کہا کہ بی جے پی نے برسوں تک گاندھی کو تسلیم نہیں کیا اور یہی پارٹی اب گاندھی کے نام پر سیاست کر رہی ہے۔ اور حال یہ ہے کہ بی جے پی کی جانب سے ان کا 150 واں یوم ولادت زور و شور سے منایا جا رہا ہے۔

author img

By

Published : Oct 2, 2019, 9:11 AM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:33 PM IST

بی جے پی نے برسوں تک گاندھی کو تسلیم نہیں کیا: انل شاستری

بابائے قوم مہاتما گاندھی اور آزاد بھارت کے دوسرے وزیراعظم لال بہادر شاستری کا یوم ولادت 2 اکتوبر کو ہر سال منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر لال بہادر شاستری کے صاحبزادے انل شاستری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گاندھی اور شاستری کے یوم ولادت ایک ساتھ پڑنے کو اپنے والد کے لیے قابل فخر قرار دیا۔

پروازوں پر گاندھی جینتی منائی جائے گی

انل شاستری نے گاندھی جی کی انسانیت اور قومیت (ایک دوسرے کے تئیں خیرخواہی، بھائی چارگی، مساوات، ہم آہنگی) کے پیغام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد آنجہانی لال بہادر شاستری جی گاندھی کے اصولوں سے نہ صرف متاثر تھے بلکہ پوری زندگی اس پر کار بند رہے۔ جس طرح گاندھی جی پوری زندگی ایک عام لباس دھوتی - چادر پہنے رہے ویسے ہی شاستری جی نے کبھی اپنے بھارتی لباس کو نہیں چھوڑا۔ گرمی ہو یا سردی وہ ہمیشہ اپنی روایتوں سے جڑے رہے۔

انل شاستری نے مزید کہا کہ گاندھی اور شاستری بھارت کی وہ ہستیاں ہیں جن کی اہمیت آج تک برقرار ہے۔ بی جے پی جو بر سر اقتدار پارٹی ہے اس نے برسوں تک گاندھی جی کو تسلیم نہیں کیا مگر اب وہی 150 ویں یوم ولادت زور و شور سے منا رہی ہے۔ بی جے پی نے گزشتہ کچھ برسوں سے شاستری جی کو بھی یاد کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گاندھی جی سیاسی نفرت کے شکار ہوئے لیکن یہ بات شاستری جی کی موت کے بارے میں حتمیت سے نہیں کہہ سکتے کیونکہ ان کی موت آج بھی پر اسرار ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ لال بہادر شاستری کی موت کی تحقیقات کرائیں تاکہ سچ سامنے آسکے۔

انل شاستری نے اپنے والد اور گاندھی کے یوم ولادت کی مماثلت سے وابستہ اور بھی کئی باتیں ایسی بتائیں جو حیران کرنے والی ہیں۔

مزید تفصیلات جاننے کے لیے دیکھیں یہ خاص انٹرویو۔۔۔

لال بہادر شاستری کے صاحبزادے انل شاستری سے خصوصی انٹرویو

Intro:"بی جے پی نے برسوں تک گاندھی کو تسلیم نہیں کیا مگر اب ۔۔۔"

"گاندھی سیاسی نفرت کا شکار ہوئے تھے۔۔"

ملک کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے صاحبزادہ انل شاستری کا خصوصی انٹرویو

بابائے قوم مہاتما گاندھی اور آزاد ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم لال بہادر شاستری کا یوم ولادت 2 اکتوبر کو ہر سال منایا جاتا ہے، اس موقع پر لال بہادر شاستری کے صاحبزادہ انل شاستری نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گاندھی اور شاستری کے یوم ولادت ایک ساتھ پڑنے کو اپنے والد کے لئے قابل فخر قرار دیا

انل شاستری نے گاندھی جی کے انسانیت اور ہندوستانیت کے پیغام کا ذکر کر تے ہوئے کہا کہ میرے والد آنجہانی شاستری جی گاندھی کے اصولوں سے نہ صرف متاثر تھے بلکہ پوری زندگی اس پر کاربند رہے، جس طرح گاندھی نے پوری زندگی اپنی دھوتی پہنتے رہے، ویسے ہی شاستری جی نے کبھی اپنے ہندوستانی لباس کو نہیں چھوڑا، گرمی ہو یا سردی وہ ہمیشہ اپنی روایتوں سے جڑے رہے۔

انل شاستری نے مزید کہا کہ گاندھی اور شاستری بھارت کی وہ ہستیاں ہیں جس کی اہمیت ہر زمانے میں برقرار ہے، بی جے پی جو بر سر اقتدار پارٹی ہے، اس نے برسوں تک گاندھی جی کو تسلیم نہیں کیا مگر اب وہی 150 ویں یوم ولادت زور و شور سے منا رہی ہے۔ بی جے پی نے گزشتہ کچھ برسوں سے شاستری جی کو بھی یاد کرنا شروع کر دیا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گاندھی جی سیاسی تنفر کے شکار ہوئے، لیکن یہ بات شاستری جی کی موت کے بارے میں حتمیت سے نہیں کہہ سکتے، کیونکہ ان کی موت آج بھی پر اسرار ہے، وزیر اعظم نریندر مودی کو چاہئے کہ شاستری جی کی موت کی تحقیقات ہو تاکہ سچ سامنے آسکے۔

انل شاستری نے اپنے والد اور گاندھی کے یوم ولادت کی مماثلت سے وابستہ اور بھی کئی باتیں ایسی بتائیں جو چونکا دینے والی ہیں، تفصیلات جاننے کے لئے دیکھیں یہ ویڈیو!

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 8:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.