مہاراشٹر میں کورنا وائرس کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، دن بہ دن اس وبا سے متاثر مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
مہاراشٹر میں 18 نئے کیسز کی تصدیق کے ساتھ ہی اس وبا کے شکار ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 320 ہوگئی ہے۔ وہیں متعدد افراد کی رپورٹ ابھی آنی باقی ہے۔
ممبئی میں کورونا سے متاثر مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور پورے ملک میں مہاراشٹر ہی ایسی ریاست ہے جہاں کورونا کے سب سے زیادہ مریض پائے گئے ہیں کیونکہ یہاں اب تک 320 افراد کا کورونا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔
مزید یہ کہ مہاراشٹر میں کووڈ-19 کے سبب اب تک کل 12 افراد کی موت واقع ہوچکی ہے۔