ETV Bharat / bharat

مندر تعمیر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ روکاوٹ پیدا نہ کرے: گری - مندر تعمیر میں مسلم پرسنل لاء بورڈ روکاوٹ پیدا نہ کرے

رام جنم بھومی۔ بابری مسجد تنازع کے معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی جانب سے نظر ثانی کی عرضی داخل کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری نے کہا کہ بورڈ کو مندر کی تعمیر میں روکاوٹ نہیں ڈالنی چاہئے۔

اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری
author img

By

Published : Nov 19, 2019, 3:17 PM IST

مہنت گری نے منگل کو یہاں کہا کہ عدالت کے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل کرنا ملک کے مفاد میں نہیں ہوگا۔ ایسے لوگوں کے خلاف غداری وطن کا مقدمہ درج ہونا چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عدالت کے فیصلے کو مسلمانوں کی اکثریت نے بھی قبول کیا ہے اب آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کو اس معاملے میں روکاوٹ پیدانہیں کرنی چاہئے۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے صدر و رکن پارلیمان اسد الدین اویسی کی تنقید کرتے ہوئے گری نے اویسی اور مسلم پرسنل لاء بورڈ کی سرگرمیوں کی جانچ کا مطالبہ کیا۔گری کے مطابق جانچ کے بعد یہ بات سامنے آجائے گی کہ یہ لوگ کس کے اشارے پر کام کررہے ہیں۔ نریندر گری نے رکن پارلیمان اسد الدین اویسی پر پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایودھیا فیصلے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں امن وامان قائم ہے۔ ملک کے مسلمانوں کا آئین اور عدلیہ پر پورا یقین ہے۔ جن لوگوں کو عدلیہ اور آئین میں یقن نہیں ہے وہی لوگ فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل بات کررہے ہیں۔

مہنت گری نے اقبال انصاری اور یو پی سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئر مین زفر فاروق کے عدالت عظمی کے فیصلے پر کسی بھی صورت میں نظر ثانی کی اپیل داخل نہ کرنے کے فیصلے کا استقبال کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.