انہوں نے احتجاجیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت کا نظریہ سی اے اے سے متعلق واضح ہے تو پھر حکومت اس سے خوفزدہ کیوں ہے اور وہ پولیس پر احتجاج ختم کروانے کے لیے دباؤ کیوں ڈال رہی ہے۔
میدھا پاٹکر نے منگل کے روز کہا کہ مہاراشٹرا حکومت ناگپاڑہ میں واقع ممبئی باغ مظاہروں سے خوفزدہ ہے اسی لے وہ پولیس کا استعمال کررہی ہے تا کہ مظاہرہ کو ختم کروایا جاسکے۔
مظاہریں سے خطاب کرتے ہوئے میدھا پاٹکر نے کہا کہ اگر ادھو ٹھاکرے حکومت کا شہریت ترمیمی قانون کے تعلق سے موقف واضح ہے تو پھر پولیس کیوں مداخلت کررہی ہے۔
سماجی کارکن نے عوام پر زور دیا کہ وہ مختلف مقامات سے مظاہرہ کی جگہ پر پہنچیں جسے مقامی افراد کی جانب سے شاہین باغ کے طرز پر ممبئی باغ کا نام دیا گیا ہے تا کہ احتجاجیوں سے اظہار یگانگت کی جاسکے۔
عام آدمی پارٹی کی جیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کاہ کہ دہلی کے عوام نے نفرت کی سیاست پر ترقی کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے شاہین باغ احتجاج کو غلط انداز میں پیش کرنے کی کوشش کی جو ناکام ہوگئی۔
ممبئی کے ناگپاڑہ کے مور لینڈ سڑک پر 26 جنوری سے کئی سو خواتین احتجاج پر بیٹھی ہوئی ہیں۔ سنیچر کے روز ناگپاڑہ پولیس نے انہیں فوجداری قانون کے تحت نوٹس روانہ کی ہے۔