ETV Bharat / bharat

'کووڈ-19 بحران کے دوران 120 نجی ہسپتال بند کیوں؟'

تمل ناڈو کے مدورائی میں ضلعی انتظامیہ نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ کے تحت 120 نجی ہسپتالز کو کھلا رہنے اور کام جاری رکھنے کی ہدایت دی ہے۔

madurai admn asks clarification from 120 pvt hospitals for staying closed amid covid-19 crisis
'کووڈ-19 کے بحران کے دوران 120 نجی اسپتالز کیوں بند رہے'۔
author img

By

Published : Jul 18, 2020, 10:43 AM IST

تمل ناڈو کے مدورائی میں ضلعی انتظامیہ نے 120 نجی ہسپتالوں کو مبینہ طور پر بند رکھنے کے الزام میں نوٹس جاری کیا ہے۔ اس نوٹس میں انہیں کھلا رہنے اور کووڈ-19 بحران کے دوران مریضوں کی خدمات جاری رکھنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق 15 جولائی کو ہونے والے ایک فیلڈ اسٹڈی کے دوران مدورائی میں 120 نجی ہسپتال بند پائے گئے تھے۔ جس کے بعد ضلعی انتظامیہ نے سب سے وضاحت پیش کرنے کو کہا ہے اور ان کے خلاف مناسب کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ تامل ناڈو میں مدورائی کورونا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثر ضلع ہے۔ بستروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے اور طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے مختلف کالجز کو کووڈ۔19 کیئر سنٹر میں تبدیل کیا گیا ہے۔

اے آئی اے ڈی ایم کے کی جے للیتا اسمبلی اور اماں چیریٹیبل ٹرسٹ نے مدورائی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ایک بڑے باورچی خانے کا انتظام کیا ہے، جہاں دو ہزار افراد کے لئے کھانا تیار کرنے میں 150 افراد مصروف ہیں۔

تامل ناڈو کے وزیر آر بی ادھے کمار باقاعدگی سے ضلع میں ہونے والی سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔

کھانے کی اشیاء کی تقسیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ یہ اشیا نمکین، صحت مند اور غذائیت سے بھرپور ہیں۔ جو اس بیماری سے لڑنے میں مریضوں کی مدد دی گی۔

مرکزی وزارت صحت کے مطابق جمعہ تک تامل ناڈو میں کورونا کے تصدیق شدہ 1،56،369 معاملات ہیں۔

اس میں 46،717 ایکٹیو کیسیز شامل ہیں، جبکہ 1،07،416 مریضوں کو اسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔

مرکزی وزارت صحت ریاست میں اس بیماری کی وجہ سے اب تک 2،236 اموات کی اطلاع ملی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.