ETV Bharat / bharat

شیو راج حکومت کی کابینہ میں توسیع آج - جیوتی رادتیہ سندھیا

مدھیہ پردیش کی کابینہ میں توسیع میں کافی عرصے سے تاخیر ہو رہی تھی، کابینہ کی توسیع کے سلسلے میں دہلی سے بھوپال تک صلاح ومشورہ کیا جا رہا تھا۔

آج شیو راج حکومت کی کابینہ میں توسیع ہوگی

author img

By

Published : Jul 2, 2020, 8:35 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں آج شیو راج حکومت کی کابینہ کی توسیع کی جائے گی، اطلاعات کے مطابق حلف لینے والے وزراء میں 10 وزراء جیوتی رادتیہ سندھیا کے خیمے سے ہوں گے۔

توقع ہے کہ شیوراج حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے بعد آج کابینہ کی توسیع میں تقریباً 25 وزرا حلف لیں گے۔

مدھیہ پردیش کی نومنتخب گورنر آنندی بین پٹیل ان وزرا کو عہدے اور رازداری کا حلف دلائیں گی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق چند وزرا جیوتی رادتیہ سندھیا کے قریبی ہیں، ان میں سے آٹھ وزراء نے کمل حکومت کو چھوڑا تھا، جن میں دو پہلے ہی وزیر بن چکے ہیں، بتایا جا رہا ہے کہ بقیہ چھ وزراء کے علاوہ چار دیگر وزرا کا تعلق بھی سندھیا کے خیمے سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.