ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش کابینہ نے آزادیٔ مذہب بل کو منظوری دی - ترمیم شدہ نکات

اترپردیش اور ہماچل پردیش کے بعد اب مدھیہ پردیش میں بھی تبدیلیٔ مذہب کے خلاف بل کو منظوری مل گئی ہے۔

مدھیہ پردیش کابینہ نے آزادی مذہب بل کو منظوری دی

author img

By

Published : Dec 26, 2020, 11:39 AM IST

ریاست مدھیہ پردیش کی شیوراج حکومت کی کابینہ کے اجلاس میں مذہبی آزادی بل 2020 کو منظوری دے دی گئی، ترمیم شدہ نکات کے ساتھ کابینہ نے اس کو منظوری دی ہے۔

اس نئے قانون کے مطابق شادی کرنے والے جوڑے کو کم از کم دو ماہ قبل اپنی شادی سے متعلق اطلاع دینی ہوگی، ایسا نہیں کیے جانے پر اس کی شادی نا قابل قبول ہوگی۔

مدھیہ پردیش میں شیوراج حکومت کی جانب سے لائے گئے اس نئے بل میں زیادہ سے زیادہ 10 برس کی قید کی سزا کی تجویز بھی رکھی گئی ہے جبکہ ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جا ئے گا۔

بی جے پی کے زیر قیادت والی ریاستوں میں مبینہ 'لو جہاد' کے خلاف قانون متعارف کرایا جا رہا ہے، قبل ازیں اترپردیش حکومت نے مبینہ 'لو جہاد' کے خلاف آرڈیننس لا کر اسے قانونی شکل دی تھی۔ وہیں ہماچل پردیش میں بھی تبدیلیٔ مذہب کے خلاف قانون کا نفاذ کر دیا گیا ہے جبکہ مرکزی حکومت نے مبینہ لو جہاد پر کسی بھی طرح کے اعداد و شمار سے انکار کر دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.