ETV Bharat / bharat

مدھیہ پردیش میں سیاسی تعطل، الزام تراشیوں کا دور جاری

مدھیہ پردیش میں گزشتہ دو ہفتوں سے چل رہی سیاسی جنگ اب بھی جاری ہے اور اب سبھی کی نگاہیں آج سپریم کورٹ میں ہونے والی سماعت پر مرکوز ہے۔

مدھیہ پردیش میں سیاسی تعطل اور الزام تراشی جاری

author img

By

Published : Mar 18, 2020, 1:12 PM IST

سابق وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان اور دیگر کی جانب سے دائر عرضیوں پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونی ہے، ریاست میں جاری سیاسی تعطل پر کئی دوسرے لوگوں کی جانب سے بھی عرضیاں دائر کی گئی ہیں۔

وہیں سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ اپنے ساتھیوں کے ساتھ بنگلور پہنچ گئے ہیں، کانگریس اراکین اسمبلی کو یہاں ایک ہوٹل میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ٹھہرایا گیا ہے، تو بی جے پی کے ایک سو سے زائد اراکین اسمبلی بھوپال سے تقریبا 45 کلومیٹر دور شيہور کے نزدیک ایک ہوٹل میں ٹھہرے ہوئے ہیں۔

دوسری طرف گورنر لال جی ٹنڈن نے گزشتہ شب دو بجے اسمبلی کے اسپیکر این پی پرجاپتی کو خط لکھ کر کچھ گھنٹے پہلے ان (مسٹر پرجاپتی ) کی طرف سے لکھے گئے خط کا جواب دیا، اس کے پہلے گورنر اور وزیراعلی کمل ناتھ کے درمیان بھی دو مرتبہ خط و کتابت ہو ئی ہے۔ گورنر نے کمل ناتھ کو ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کی ہدایات جاری کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.