ریاست آندھراپردیش میں قحط سالی سے متاثرہ ضلع کے طور پر پہچانے جانے والے ضلع اننت پور میں واقع انڈسٹری میں پہلی کیو کار بنائی گئی۔ آندھرا میں بنائی گئی پہلی کیو کار کو وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی متعارف کرائیں گے۔
درحقیقیت کیو کمپنی کے نمائندوں نے مختلف ریاستوں کا مشاہدہ کرنے کے بعد ریاست آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں کیو کی انڈسٹری قائم کرنے کی اجازت دی اور اس سلسلہ میں کیو کی ٹیم کئی بار ضلع کا دورہ کرچکی ہے۔
کیو مارکٹ کو ریاست میں قائم کرنے کے لیے اُس وقت کے وزیراعلیٰ چندرابابو نائیڈو نے خاص طور پر کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں یہ انڈسٹری قائم ہوئی۔