ETV Bharat / bharat

بہار مدرسہ بورڈ امتحان کا آغاز - Ostania Exam

ارریہ : بہار مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کی جانب سے وسطانیہ امتحان ضلع ارریہ سمیت پورے بہارمیں شروع ہوگیا ہے۔

وسطانیہ امتحان
author img

By

Published : Mar 31, 2019, 8:17 AM IST

بہار بورڈ میں وسطانیہ عام امتحانات کے مطابق آٹھویں جماعت کی حیثت رکھتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وسطانیہ کے امتحان کے لیے اس دفع ضلع ارریہ میں تقریباً 35 مراکز بنائے گئے ہیں۔ ان تمام مراکز پر مجموعی طور پر 10 ہزار طلبہ و طالبات امتحان میں شریک ہیں۔ یہ امتحان 30 مارچ 2019 سے لے کر 3 اپریل 2019 تک دو نشستوں میں منعقد کیا جا رہا ہے۔ آج پہلی نشست میں عربی اول اور دوسری نشست میں عربی دوم کا امتحان ہوا اختتام پذیر ہوا۔

وسطانیہ امتحان

مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ کے پرنسپل مولانا شاہد عادل قاسمی نے بتایا کہ وسطانیہ امتحان کل ایک ہزار نمبرات پر مشتمل ہے۔ اس میں بچوں کو کل دس مضامین کا امتحان دینا ہوتا ہے، مدرسہ اسلامیہ یتیم خانے میں 279 طلبہ و طالبات کو شرکت کرنی تھی، لیکن آج 36 غیر حاضر رہے۔

شاہد عادل قاسمی نے بتایا کہ امتحان نہایت صاف و شفاف ماحول میں ہو رہا ہے، سینٹر کے احاطے میں کسی دوسرے افراد کے آنے پر مکمل پابندی ہے۔ گیٹ پر گارڈ بھی موجود ہے۔ مدرسے کے احاطہ میں طلبہ کے گھر والوں کے آنے پر بھی مکمل پابندی ہے تاکہ کسی طرح کی بدعنوانی پیدا نہ ہو۔

مدرسہ یتیم خانہ کے علاوہ ضلع ارریہ میں مدرسہ اسلامیہ گیاری، مدرسہ اسلامیہ جوگندر ہاٹ، مدرسہ نعمانیہ ڈومریا، مدرسہ اسلامیہ چین پور، مدرسہ نورالہدی مچھیلا کیلا باڑی، مدرسہ اصلاح المسلمین بھنگیا، مدرسہ امدادالعلوم ڈوبا، مدرسہ اصلاح المسلمین جوکی ہاٹ، مدرسہ بھیبرا، مدرسہ عین العلوم ڈینگا، مدرسہ حاشمیہ ہاٹ گاؤں، مدرسہ عالیہ ہلدیہ وغیرہ میں بھی وسطانیہ امتحان کا سینٹر ہے جہاں طلبا و طالبات امتحان دے رہے ہیں۔

Intro:Body:

seraj

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.