ETV Bharat / bharat

مانو کے وائس چانسلر کا استعفی منظور - اسلم پرویز مستعفی

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر اسلم پرویز کا استعفی منظور کرلیا گیا ہے۔

maanu-vice-chancellor-aslam-parwez-resignation-accepted
مانو کے وائس چانسلر کا استعفی منظور
author img

By

Published : Feb 26, 2020, 5:42 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 3:52 PM IST

28 فروری کو انہیں خدمات سے سبکدوش کردیا جائے گا۔ وزارت فروغ انسانی وسائل نے ڈاکٹر اسلم پرویز کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے ان کے استعفے کی درخواست منظور کئے جانے کی اطلاع دی۔

مکتوب میں کہا گیا کہ ڈاکٹر اسلم پرویز نے اکتوبر 2019 اور جنوری 2020 کو یونیورسٹی کے وزیٹر صدر جمہوریہ ہند کو استعفی روانہ کرتے ہوئے انہیں خدمات سے سبکدوش کرنے کی درخواست کی تھی۔

جس پر وزرات فروغ انسانی وسائل نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے یہ مکتوب روانہ کیا۔واضح رہے کہ اسلم پرویز نے گزشتہ برس اچانک فیصلہ کرتے ہوئے استعفی دے دیا تھا۔

maanu-vice-chancellor-aslam-parwez-resignation-accepted
مانو کے وائس چانسلر کا استعفی منظور

اسلم پرویز ایک ماہر تعلیم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ انھوں نے یونیورسٹی کے 22 ویں یوم تاسیس کے موقع پر یوم تاسیس کو یوم احتساب قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتساب کریں کہ گزشتہ برسوں میں ہم نے کیا کیا ہے اور آگے ہمیں کیا کرنا ہے۔ انہوں نے ذہنی آزادی کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں موجودہ تعلیمی نظام میں نہ اختراع کو اہمیت دی جاتی ہے اور نہ شہری و تمدنی شعور پایا جاتا ہے۔ انہوں نے تربیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے جاپان کے اسکولی نظام پر توجہ دلائی۔

اسلم پرویز قرآن کو پڑھنے اور سمجھنے پر زور دیتے ہیں، انھوں نے کئی بار کہا کہ قرآن میں دنیا کے تمام مسائل کا حل ہے ، زندگی کو گزارنے کے آداب ہیں ، قرآن اس خزانے کی طرح مسلمان کے پاس ہے، جس کی چابی اس کی جیب میں ہے ، لیکن وہ ادھر ادھر تمام زندگی بھٹکتا رہتا ہے۔ قرآن کی تلاوت بیشک ثواب کا کام ہے ، لیکن اس کو با معنی سمجھ کر پڑھ کر ہی اس سے فیض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ایک منفرد ادارہ ہے جہاں ذریعہ تعلیم اردو ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 3:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.