جھا نے بتایا کہ '1.0 سے متعلق کچھ چنندہ باقاعدہ اور خصوصی ٹرینوں کی شروعات کے ساتھ مسافروں کے سامان کی صفائی ایک بڑا مسئلہ تھا کیونکہ اس میں تقریباً 15 کلوگرام وزن والے بیک پیک پمپ کے ساتھ تین سے چار صفائی ملازم مینوئل طور پر حصہ لے رہے تھے۔'
اس لیے ایک ٹچ فری سینسر مسافر سامان سینیٹائزر مشین کی ڈیزائن مشرقی ریلوے کے احمدآباد ڈویژن کے متعلقہ محکمہ کے ذریعہ تیار کی گئی اور اسی کے مطابق احمدآباد ریلوے اسٹیشن پر اسے نصب کیا گیا۔ اس سے اسٹیشن کی صفائی کے کام کے لئے تین سے چار صفائی ملازمین کا فائدہ ہوا ہے۔
اسی طرح احمدآباد اسٹیشن میں داخل ہونے والے مسافروں کے فٹ ویئر کو سینیٹائز کرنے کے لئے احمدآباد ریلوے اسٹیشن احاطے میں ایک مسافر سینیٹازر میٹ بھی لگایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ احمدآباد اسٹیشن پر ماسک و سینیٹائزر کے فروخت کے لئے خودکار وینڈنگ مشین بھی چند روز قبل نصب کر دی گئی ہے۔