ETV Bharat / bharat

رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ

بین الاقوامی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ملک میں بغیر سبسڈی والا رسوئی گیس سلنڈر آج سے مہنگا ہو گیا۔

رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ
رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ
author img

By

Published : Jun 1, 2020, 1:50 PM IST

ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بتایا کہ قومی دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلو گرام کے بغیر سبسڈی والے گھریلو رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت جون ماہ کے لے 593 روپے مقرر کی گئی ہے، مئی میں اس کی قیمت 581.50 روپے تھی۔ اس طرح اس میں 11.50 روپے کا اضافہ کیا گیاہے، اس سے پہلے مئی میں اسکی قیمت میں 162.50 روپے کا بڑ ا اضافہ کیا گیا تھا۔

انڈین آئل کے بیان میں کہا گیا ہے 'بین الاقوامی مارکیٹ میں جون ماہ کے لیے رسوئی گیس کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت میں اضافہ کی وجہ سے دہلی میں رسوئی گیس کی قیمتوں میں فی سلنڈر 11.50 روپے بڑھا دیا گیا ہے۔ حالانکہ اس سے وزیر اعظم اجولا اسکیم کے مستحقین متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ وزیر اعظم غریب بہبود اسکیم کے تحت 30 جون تک انہیں مفت سلنڈر دیا جائے گا'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.