ETV Bharat / bharat

گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے سب سے کم اموات - کورونا وائرس سے 680 افراد ہلاک

بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 680 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Coronavirus
Coronavirus
author img

By

Published : Oct 15, 2020, 2:56 PM IST

عالمی وبا کووڈ 19 کے پھیلنے کے درمیان جمعرات کو راحت کی بات یہ رہی کہ 79 دن بعد کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد پچھلے 24 گھنٹوں میں سب سے کم رہی۔

صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے آج کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 680 تھی۔ اس سے قبل 28 جولائی کو انفیکشن سے 654 مریض ہلاک ہوئے تھے۔

کورونا وائرس سے ایک دن میں زیادہ سے زیادہ اموات 15 ستمبر کو 1290 ہوئی تھیں۔ آج کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک لاکھ 11 ہزار 266 افراد کورونا انفیکشن میں مبتلا ہوکر جان گنواچکے ہیں۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7307098 ہوگئی جن میں سے 812390 فعال معاملے ہیں۔ کورونا کو 63 لاکھ 83 لاکھ 441 افراد شکست دے چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.