حیدرآباد: شمال مشرقی خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں طوفانی گرداب اور شمالی خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں ہوا کا دباو بناہوا ہے۔ یہ دباو آج صبح شمالمغرب خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں کم دباو کے علاقہ میں تبدیل ہوگیا۔ طوفانی گرداب سمندرکی سطح سے 7.6کیلومیٹر پر بناہوا ہے۔ امکان ہے کہ یہ مزید پیش قدمی کرتے ہوئے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران گہرے دباو میں تبدیل ہوجائے گا۔
محکمہ موسمیات نے اپنے خصوصی بلیٹن میں یہ بات بتائی۔ 23اگست تک شمال مغربی خلیج بنگال اور اس سے متصل علاقہ میں ایک اور نئے ہوا کے کم دباو کے بننے کا امکان ہے۔ 20اور21اگست کو تلنگانہ کے اضلاع عادل آباد، کومرم بھیم آصف آباد، منچریال،نظام آباد،جگتیال،راجنا سرسلہ،پداپلی،کریم نگر،جئے شنکر بھوپال پلی،مُلگ،ورنگل اربن،ورنگل رورل، محبوب آباد،بھدرادری کوتہ گوڑم اور کھمم میں بعض مقامات پر شدید سے شدید ترین بارش کا امکان ہے۔23اگست کو بھی تلنگانہ میں بعض مقامات پر شدید بارش کا امکان ہے۔