آسٹریلیائی مردوں کی اوسط عمر 74.1 برس ہے جو کہ دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
ڈاکٹر کولن پاین اور آسٹریلیائی نیشنل یونیورسٹی (اے این یو) کی سربراہی میں ہوئی ایک حالیہ سروے میں کچھ دلچسپ حقائق سامنے آئے ہیں۔ اس سروے میں خواتین کو خوش کرنے کے لیے کچھ اچھی خبر ہے۔ درازیٔ عمر کی توقع کے لحاظ سے آسٹریلیائی خواتین اپنے سوئزرلینڈ ہم منصبوں سے دوسرے نمبر پر ہیں۔
یہ سروے کئی پیمانوں پر مبنی تھا۔ سروے کاروں نے موجودہ بزرگ نسل کے طرز زندگی پر غور کیا اور معیار زندگی طے کیا۔ انہوں نے یورپ، مغربی امریکا اور ایشیا کے 15 ممالک سے ڈیٹا جمع کیا۔ انہوں نے مختلف عمر کے گروپوں میں شرح اموات کے ریکارڈ کو مقررہ مدت میں 50،60 اور 70 برس پہلے کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کیا۔
انہوں نے لوگوں کی تفصیلات دیکھیں جو طویل عرصہ تک زندہ رہے اور اسکا موازنہ ان کے ساتھ کیا جو مقابلتاًجلدی گزر گئے۔ ایک ہی برس میں پیدا ہونے والے لوگوں کی تفصیلات فیصلہ کن عوامل میں سے ایک تھیں۔
آسٹریلیائی مردوں کے زیادہ دیر تک زندہ رہنے کی وجوہات کا پتہ لگایا گیا ہے۔ وہاں استقلال کے ساتھ زندگی گزارنے کے مواقع زیادہ ہیں اور معیار زندگی بلند ہے۔ لوگوں کے پاس خورد و نوش کی اشیا کی کوئی کمی نہیں ہے اور روزمرہ کی زندگی کے چیلنج زیادہ نہیں ہیں۔
یہ ایک عام تأثر ہے کہ جاپان اور شمالی یورپ کے ممالک میں لوگوں کو بہتر روزگار میسر ہے۔ لیکن اب آسٹریلیا دوسروں سے آگے ہے۔ اس کا ایک تاریخی پس منظر ہے۔ کولن پاین کے مطابق 30 ، 40 اور 50 کی دہائی میں جاپان میں شرح اموات بہت زیادہ تھی۔ ان دہائیوں میں فرانسیسی مردوں کی اوسط عمر کم تھی کیوں کہ اس دوران دوسری جنگ عظیم میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد زیادہ تھیں۔
اسی عرصے کے دوران آسٹریلیا میں شرح اموات کافی کم تھی۔ یہی وہ کچھ عوامل ہیں جن کی وجہ سے آسٹریلیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہوا ہے۔