لوک سبھا کی کارروائی کے دوران کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے دہلی میں ہوئے فرقہ وارانہ فسادات پر بحث کرانے کی حکومت سے اپیل کی۔
گزشتہ روز بھی اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے اس معاملے پر زبردست ہنگامہ کیا گیا تھا جس کے بعد مسلسل دونوں ایوانوں کی کاروائیوں کو متعدد بار ملتوی کرنا پڑا تھا۔
اس سے قبل کانگریس کے رکن پارلیمان اور لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری، منیکم ٹیگور منیس تیواری اور جسبیر سنگھ گل نے لوک سبھا میں تحریک التوا کا نوٹس پیش کیا۔
واضح رہے کہ لوک سبھا میں آج چار بل پیش کیے جانے تھے، اس کے ساتھ اقتصادی معاملے کی مستقل کمیٹی کی ایک رپورٹ بھی پیش کی جانی تھی ۔