اوم برلا نے تمام اراکین پارلیمان سے درخواست کی کہ وہ کووڈ۔19کی وبا سے لڑنے کے لئے ضروری ٹیسٹ کٹ، ماسک، پرسنل پروٹیکشن کٹ اور دیگر طبی آلات کی دستیابی کے لئے ایم پی فنڈ (ایمپلیڈ فنڈ) سے مالی سال 2020-21کے لئے ایم پی لیڈ اسکیم کے تحت اراکین پارلیمان کو مختص کی جانے والی رقم میں سے کم از کم ایک کروڑ روپے کی منظوری سے متعلق فارم بھرکر اسٹیسٹکس اینڈ پروگرام نفاذ وزارت کو بھیجیں۔
کورونا وبا کے قومی منظرنامہ میں عوامی نمائندوں کے اہم رول کا ذکر کرتے ہوئے اوم برلا نے کہاکہ ایسے بحران میں ہمارا فرض اور بھی بڑھ جاتا ہے۔