ETV Bharat / bharat

لوک سبھا نے پرنب مکھرجی اور دیگر مرحوم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا - سرحد پر شہید فوجیوں کو بھی خراج عقیدت

لوک سبھا نے مانسون سیشن کے پہلے روز آج سابق صدر پرنب مکھرجی ، ایوان کے رکن ایچ وسنت کمار، کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج اور ایوان کے دیگر سابق اراکین کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

لوک سبھا نے پرنب مکھرجی اور دیگر مرحوم رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا

author img

By

Published : Sep 14, 2020, 1:05 PM IST

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کاروائی شروع کرتے ہی ایوان کو سابق اراکین کے انتقال کی اطلاع دی اور ان کے تعاون کا ذکر کیا۔

ایوان نے ملک کی سلامتی کے لئے شہید ہونے والے فوجیوں اور کورونا سے لڑتے ہوئے اپنی جان گنوانے والے کورونا واریئر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

انہوں نے سابق صدر پرنب مکھرجی کو پارلیمانی امور کے ماہر ، مقبول رہنما اور تمام جماعتوں میں ان کی شخصیت کے لئے احترام کے جذبے کا ذکر کیا اور کہاکہ وہ ملک کے اعظیم لیڈروں میں سے ایک تھے ۔

مسٹر مکھرجی تیز طرار مقرر، پارلیمانی امور کے ماہر تھے اور انہوں نے پانچ دہائیوں سے زیادہ کی اپنی سیاسی زندگی میں ملک کو نئی سمت دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

مسٹر مکھرجی کو جمہوریت کی اصل روح کے پرستار قرار دیتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ وہ پرنب دا کے نام سے مشہور تھے اور ان کا خیال تھا کہ آئین محض ایک دستاویز نہیں ہے بلکہ ملک کی ترقی میں سرگرم کردار ادا کرنا کا ایک گر ہے۔

انہوں نے متعدد کتابیں لکھیں ہیں جو ملک کی جمہوریت کو آگے بڑھانے میں آئندہ نسلوں کی رہنمائی کریں گی۔

مسٹر برلا نے موجودہ ایوان کے رکن ایچ وسنت کمار کی موت کی اطلاع دی اور کہا کہ وہ تامل ناڈو سے ایوان میں کنیاکماری پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کررہے تھے ۔ مسٹر کمار کیمیکلز ، کھاد اور پارلیمانی امور سے متعلق کمیٹی کے رکن بھی تھے۔ وہ تمل ناڈو اسمبلی کے بھی رکن رہے ۔ ان کا 28 اگست کو 70 سال کی عمر میں کورونا انفیکشن سے انتقال ہو گیا ۔

انہوں نے ایوان کواعظیم کلاسیکی گلوکار پنڈت جسراج کی موت کی بھی اطلا ع دی اور کہا کہ ان کا انتقال 17 اگست کو امریکہ میں ہوا۔ حکومت ہند نے کلاسیکی موسیقی میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر انہیں پدم وبھوشن سے نوازا تھا ۔

وہ سنگیت ناٹک اکیڈمی کی سربراہ بھی رہے۔

مسٹر برلا نے کہا کہ اس دوران ایوان کے کئی سابق اراکین کا بھی انتقال ہوا ہے ۔ ایوان نے سابق اراکین مادھو راؤ پاٹل، پارس ناتھ پاٹل، ہری بھاوا مادھو جیولے، لال جی ٹنڈن ، کملارانی ، چیتن چوہان، سریندر پرکاش گوئل، رگھوونش پرساد سنگھ سمیت 13اراکین کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔

لوک سبھا نے ان رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھر جی
  • ایچ وسنت کمار
  • پنڈت جس راج
  • گرداس سنگھ بادل
  • ڈاکٹر نیپال سنگھ
  • اجت جوگی
  • پی نمگیال
  • پارس ناتھ
  • مادھو راؤ پاٹل
  • ہری بھاؤ مادھو جاؤلے
  • سروج دوبے
  • لال جی ٹنڈن
  • کمل رانی
  • چیتن چوہان
  • سریندر پرکاش گوئل

لوک سبھا نے سرحد پر شہید فوجیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی خدمات کے لئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں اور نیم فوجی دستوں کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس دوران کورونا کی وجہ سے شہید ہوئے ڈاکٹروں ، پولیس اہلکاروں اوردیگر کورونا واریئر کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ان سب کے اعزاز میں ایوان میں 'مون' رکھا گیا اور پھر ایوان کی کارروائی ایک گھنٹہ کے لئے ملتوی کردی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.