ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن میں توسیع پر وزرائے اعلی کا رد عمل - Prime Minister Narendra Modi has agreed to extend lockdown further

وزیراعظم نریندر مودی نے تمام وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک میٹنگ کی ہے جس میں لاک ڈاؤن کو مزید 15 دنوں تک کے لیے بڑھانے پر بات چیت کی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن میں توسیع پر وزرائے اعلی کا رد عمل

author img

By

Published : Apr 11, 2020, 5:01 PM IST

میٹنگ میں زیادی تر وزرائے اعلی نے کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن بڑھانے کی وکالت کی ہے اور آج دوپہر ان کی یہ میٹنگ اختتام پذیر ہوئی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے میٹنگ کے بعد ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ' وزیراعظم نے لاک ڈاؤن میں توسیع کرنے کا صحیح فیصلہ لیا ہے، آج بھارت کی حالات دیگر ترقی یافتہ ممالک سے کئی بہتر ہے کیونکہ ہم نے جلد ہی لاک ڈاؤن کردیا تھا، اگر ہم ابھی اسے روک دیں تو جو ابھی تک ہم نے حاصل کیا تھا سب کھودیں گے، اس لیے ضروری ہے کہ اسے آگے بڑھایا جائے'۔

کرناٹک کے وزیراعلی بی ایس، یدی یورپا نے کہا ہے کہ' وزیراعظم نے ہم سے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور ہمیں لاک ڈاؤن میں مزید 15 دنوں کی توسیع کرنے کے کئی لوگوں کی آرأ مل رہی ہیں، وزیراعظم نے میٹنگ میں کہا ہے کہ آئندہ ایک-دو دنوں میں ان 15 دنوں کے تعلق سے گائڈ لاین جاری کی جائیں گی۔

پنجاب کے وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے اس میٹنگ میں وزیراعظم مودی نے لاک ڈاؤن میں 15 دنوں کی توسیع کی سفارش کی تھی

اس میٹنگ میں چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے اپنی ریاست میں کئی اقتصادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے کی درخواست کی ہے۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلی جگن موہن ریڈی نے وزیراعظم مودی نے اپیل کی ہے کہ صرف ریڈ زون علاقوں میں لاک ڈاؤن میں مزید 15 دنوں کی توسیع کی جائے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے 30 اپریل تک لاک ڈاؤن بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.