ETV Bharat / bharat

لاک ڈاﺅن میں بجلی کی پیداوار میں کمی - many light unit are closed

کورونا وبا کی روک تھام کے لئے جاری لاک ڈاﺅن میں کل کارخانے صنعتوں میں کام ملتوی ہونے کی وجہ سے خریدار ریاستوں سے طلب کمزور پڑنے سے ملک کی سب سے بڑی توانائی کمپنی این ٹی پی لمیٹیڈ کے بہار میں کہلگاﺅں اور باڑھ اور مغربی بنگال کے فرخا بجلی پلانٹ میں بجلی پیدوار متاثر ہوئی ہے۔

لاک ڈاﺅن میں بجلی کی پیداوار میں کمی
لاک ڈاﺅن میں بجلی کی پیداوار میں کمی
author img

By

Published : May 3, 2020, 9:05 PM IST

ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ عالمی وبا کورونا کو لے کر چل رہے ملک گیر لاک ڈاﺅن کی وجہ سے این ٹی پی کے ان تین پلانٹوں میں بجلی پیداوار متاثرہونے لگی ہے۔ لاک ڈاﺅن کی وجہ سے مختلف ریاستوں میں کل۔کارخانوں کی بندی کے ساتھ۔ساتھ زیادہ تر سرکاری اور غیر سرکاری دفاتر، کارپوریٹ مقامات اور نجی مکانوں میں اے سی اور کولروں کے بہت کم استعمال ہونے کی وجہ سے بجلی کی کھپت کم ہو گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایسی حالت میں ان ریاستوں سے بجلی کی طلب میں کمی ہونے کی وجہ سے این ٹی پی سی کے کہلگاﺅں، باڑھ، اور فرخا پلانٹوں کی بجلی پیداواری صلاحیت کو کم کرنے کے لئے زیادہ یونٹوں کو کم لوڈ پر چلایا جا رہا ہے تو وہیں کچھ یونٹوں کو بند بھی کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے 2340 میگاواٹ والے کہلگاﺅں پلانٹ میں ایک یونٹ بند ہے اور یہاں کل 2130 میگاواٹ کی جگہ قریب 1050 میگاواٹ اور باڑھ میں دو یونٹ بند پڑی ہیں۔ 1920 میگاواٹ کی جگہ پر صرف 363 میگاواٹ بجلی کی پیداوار کی جا رہی ہے۔ اسی طرح فرخا پلانٹ کی دو یونٹ بند ہیں اور یہاں کل 2100 میگاواٹ کی جگہ 1014 میگاواٹ بجلی کی پیداوار ہو رہی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں بجلی پلانٹوں سے مستفید ہونے والی ریاستوں کے ذریعہ بجلی کی طلب میں کٹوتی کئے جانے سے این ٹی پی سی کے ان تینوں پلانٹوں کو ایسے اقدامات اٹھانے پڑے ہیں۔ جب تک ملک کے حالات نارمل نہیں ہوتے ہیں تب تک این ٹی پی سی کو یہ خمیازہ بھگتنا پڑ سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.