ETV Bharat / bharat

اڈیشہ: پولیس نے 900 گاڑیاں ضبط کیں - اڈیشہ میں کورونا وائرس

ریاست اڈیشہ کے دو شہروں بھونیشور اور کٹک میں 900 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا تاکہ کورناوائرس کے انفکیشن کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیا جاسکے۔

اڈیشہ :پولیس نے 900 گاڑیاں ضبط کیں
اڈیشہ :پولیس نے 900 گاڑیاں ضبط کیں
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 7:38 PM IST

اوڈیشہ پولیس نے پیر کے روز کوویڈ 19 کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور لاک ڈاؤن کے اقدامات کے تحت ریاست کے جڑواں شہر بھونیشور اورکٹک میں 900 کے قریب گاڑیاں ضبط کیں۔

وزیراعی نوین پٹنائک نے اتوار کے شام کہا کہ لوگوں کو سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں پر مجرمانہ کارروائی کی جائے گی۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ریاست کے دارالحکومت میں اب تک 637 گاڑیاں ضبط کی جاچکی ہیں اور کٹک میں 250 کے قریب گاڑیاں ضبط کی گئیں۔

پٹنائک نے کہا کہ سماجی دوری کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور اس کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کمیشنر سدھانشو سارنگی نے بتایا کہ عوام سے بار بار درخواست کرنے کے باوجود کچھ لوگ نجی ٹرانسپورٹ کا استعمال کرکے سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ قریبی دکانوں سے پیدل سفر کرکے سامان خرید سکتے ہیں، کیونکہ بہت سارے دکاندار اور سبزی فروش کام کر رہے ہیں۔
سارنگی نے کہا کہ بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) بھی ضروری سامان اور سبزیاں فروخت کرنے والی موبائل وین چلا رہی ہے۔

بی ایم سی ذرائع نے بتایا کہ حکام ایسی موبائل وینوں کی تعداد کو موجودہ 120 سے بڑھا کر 200 تک بڑھا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کے روز بھونیشور، کٹک، بھدرک میں شٹ ڈاؤن کو ختم کیا گیا، لیکن پورے ملک میں 21 دن کا لاک ڈاؤن نافذ ہے۔

ریاست میں اب تک پائے جانے والے 39 کورونا وائرس مثبت معاملات میں سے 32 کا تعلق بھوبنیشور سے ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.