بھارت میں 21 دن کا لاک ڈاؤن نافذ ہے، لاک ڈاؤن کی وجہ سے کاشتکاروں کو بالواسطہ طور پر خاصا نقصان ہوا ہے۔
حالانکہ حکومت کی جانب سے کچھ چھوٹ تو دی گئی ہے لیکن مزدور کم ہونے کی وجہ سے پیداوار پر اثر پڑ رہا ہے۔
اس کے علاوہ اشیا خورد و نوش کی سپلائی میں بھی کافی نقصان ہو رہا ہے، بڑی بڑی مارکٹس میں مزدور کم ہونے کی وجہ سے ساز وسامان کو لوڈ اور ان لوڈ کرنے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے'۔
امامی گروپ کے ڈائریکٹر ادتیا اگروال کا کہنا ہے 'لاک ڈاون کے دوروان خوردنی تیل کے لیے ہمارے آپریشنس 50 فیصد رہیں گے'۔
امامی گروپ کو ملک میں سویا بین، چاول کی چوکر اور سرسوں کے تیل جیسے خوردنی تیل میں سب سے بڑا کھلاڑی مانا جاتا ہے۔
ادتیا نے کہا 'حالات اب ٹھیک ہو رہے ہیں ہمارے پاس کسی چیز کی کمی نہیں ہے اور ہمارے پاس ضروری سامان کا اسٹاک موجود ہے'۔
انہوں نے قمیتوں کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا 'قیمتوں میں اضافہ ضرور ہوا ہے لیکن قیمتیں اتنی زیادہ نہیں ہوئی ہیں'۔