ایف سی آئی نے نیشنل فوڈ سکیورٹی قانون کے تحت ’پردھان منتری غریب کلیان انیہ یوجنا‘ کے لئے ریاستوں کو یہ اناج دیا گیا ہے۔ اس کے تحت غریبوں کو تین ماہ تک فی فرد پانچ کلو اناج مفت دیا جانا ہے۔
فوڈسپلائی اور صارفین کے معاملوں کی وزارت نے بتایا ہے کہ اترپردیش، بہار، آسام، تلنگانہ، ہماچل پردیش، سکم، میگھالیہ، اتراکھنڈ، مہاراشٹر، گجرات، ہریانہ، کیرلہ اور میزورم نے اناج اٹھانا شروع بھی کردیا ہے۔ ایف سی آئی سے اگلے کچھ دنوں میں دیگر ریاستیں بھی اناج اٹھانا شروع کردیں گی۔
ایف سی آئی لاک ڈاؤن کے پہلے کے مقابلے میں کافی زیادہ اناج ریاستوں کو بھیج رہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے پہلے ایف سی آئی فی دن اوسطا 80 ہزار ٹن اناج ریاستوں کو بھیجتا تھا جو اب بڑھ کر ایک لاکھ 41 ہزار ٹن ہوگیا ہے۔ ایف سی آئی کی جانب سے منگل کوایک لاکھ 65 ہزار ٹن اناج ریاستوں کو بھیجا جائے گا۔
ریاستوں کو ای آکسن کے بغیر گیہوں اور چاول دیاجارہا ہے۔ مال گاڑی کے ذریعہ سے ریاستوں کو اناج بھیجا جارہا ہے۔