ETV Bharat / bharat

لاک ڈاون کی وجہ سے دفاع کا شعبہ متاثر ہوا:راج ناتھ

author img

By

Published : May 22, 2020, 4:07 PM IST

وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ کورونا وبا کی وجہ سے ملک میں لاک ڈاون کے سبب دیگر شعبوں کی طرح دفاعی شعبہ میں بھی مینو فیکچرنگ سرگرمیاں بہت زیادہ متاثر ہوئی ہیں

لاک ڈاون کی وجہ سے دفاع کا شعبہ متاثر ہوا

راج ناتھ سنگھ نے آج یہاں دفاعی شعبہ میں مینو فیکچرنگ سے جڑے آرگنائیزیشن ایس آئی ڈی اے ایم (سیڈم ) اور انتہائی چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجہ کے کاروباری اداروں (ایم ایس ایم ای )کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے کہا،’’لاک ڈاون اور سپلائی چین میں رکاوٹ کے باعث مینو فیکچرنگ کاشعبہ کافی متاثر ہوا ہے اور دفاعی شعبہ بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے بلکہ یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس پر دیگر شعبے کے مقابلے میں کہیں زیادہ اثرہوا ہے کیونکہ دفاعی شعبہ کی خریدار صرف حکومت ہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاون کے دوران سیڈم نے وزارت دفاع اورمسلح افواج کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطہ قائم رکھا جس سے دفائی اداروں کے مسائل کا پتہ چلا اور ان چیلنجوں سے نمٹنے کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس کی بنیاد پر حکومت نے متعدد قدم اٹھائے ہیں۔حکومت اور ریزروبینک نے مالی بوجھ میں راحت دیتے ہوئے کئی اقدامات کئے ہیں۔

راج ناتھ سنگھ نے یقین دلایا کی خود کفیل بھارت مہم کی وجہ سے صنعتی دنیا میں روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی مصنوعات کے استعمال پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں ہے کہ چھوٹی کمپنیاں ملک کو خود کفیل بنانے میں اہم رول ادا کرسکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.