ETV Bharat / bharat

لاک ڈاؤن میں مزید دو ہفتوں کی توسیع - lock down extend till seventeen may

کورونا وائرس کے کیسز کو دیکھتے ہوئے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کو مرکزی حکومت نے تین مئی کے بعد دو اور ہفتوں کے لیے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ملک بھر میں17 مئی تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

ہفتے
ہفتے
author img

By

Published : May 1, 2020, 8:00 PM IST

مرکزی حکومت نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے لاک ڈاؤن کو ایک مناسب طریقہ کار قراردیتے ہوئے پورے ملک میں اس کی مدت چار مئی سے مزید دو ہفتے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت داخلہ کے مطابق کورونا وبا کی وجہ سے پورے ملک میں موجودہ صورت حال کی آج ایک اعلی سطحی میٹنگ میں جائزہ لیا گیا، جس کے بعد پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت دو ہفتے مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس سے پہلے لاک ڈاؤن کی مدت 14 اپریل سے بڑھا کر تین مئی تک کی گئی تھی۔

وزارت نے اس مدت میں مختلف سرگرمیوں کو چلانے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کی ہیں جس کا نفاذ چار مئی سے ہوگا۔ یہ ہدایات مختلف اضلاع کے ریڈ، اورینج، گرین زون میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کی بنیاد پر تیار کیے گئے ہیں۔ ان میں گرین اور اورینج زون میں آنے والے اضلاع کے لیے کافی چھوٹ دی گئی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ پیر کو سبھی ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ میٹنگ کی تھی۔ اس میٹنگ میں کچھ ریاستوں نے لاک ڈاؤن کی مدت بڑھانے کا مشورہ دیا تھا۔

اسکے بعد وزارت داخلہ نے بھی ایک میٹنگ میں صورت حال کا باضابطہ جائزہ لینے کے بعد کہا تھا کہ لاک ڈاؤن سے متعلق چار مئی سے نئی ہدایات جاری کی جائیں گی۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.