ETV Bharat / bharat

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب دوبارہ لاک ڈاون - مغربی گوداری میں لاک ڈاون

آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں کل سے لاک ڈاؤن نافذ کیا جائے گا۔

کورونا کیسز میں اضافے کے سبب دوبارہ لاک ڈاون

author img

By

Published : Jun 24, 2020, 3:00 PM IST

Updated : Jun 24, 2020, 3:51 PM IST

آندھرا پردیش میں، کورونا کے کیسز زیادہ ہونے کے سبب کچھ علاقوں میں دوبارہ لاک ڈاؤن کا سہارا لیا جارہا ہے۔ نئے سرے سے لاک ڈاون جمعرات سے مشرقی گوداوری ضلع میں نافذ ہوگا۔ جبکہ مغربی گوداوری ضلع کے ایلور میں آج سے مکمل لاک ڈاؤن نافذ العمل ہے۔

کلکٹر ڈی مرلی دھر ریڈی نے 25 اگست سے پورے مشرقی گوداوری ضلع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرلیدھر ریڈی نے اس سلسلے میں احکامات جاری کردیئے ہیں۔ عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ صبح 6 بجے سے 10 بجے تک ریستوران ، شاپنگ مالز اور دوکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے۔ ہنگامی طبی خدمات ، سرکاری اور نجی دفاتر ، بینک اور مالیاتی ادارے سب اپنی جگہ پر کام کریں گے۔

تقاریب اور دیگر بڑے اجتماعات کے لئے تحصیلدار اور آر ڈی او کی اجازت لازمی کردی گئی ہے۔ اور ان پروگرامز کے لئے صرف دس افراد کے شرکت کی اجازت ہے۔ ماسک پہنے بغیر باہر آنے والے افراد کے خلاف کاروائی ہوگی۔ ضلع کے پیڈاپودی منڈل کے سات زونز میں 272 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

Last Updated : Jun 24, 2020, 3:51 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.