وقت: 07:00
راجستھان میں سات بجے تک مجموعی طور پر 64.05 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 07:00
بہار میں سات بجے تک مجموعی طور پر 58.23 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست کے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 07:00
جھارکھنڈ میں سات بجے تک مجموعی طور پر 63.39 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 07:00
مغربی بنگال میں سات بجے تک مجموعی طور پر 76.44 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست میں آج آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 07:00
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے سات بجے تک 07.79 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر محیط انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 07:00
مدھیہ پردیش میں سات بجے تک مجموعی طور پر 65.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، مدھیہ پردیش میں آج چھ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں
اڈیشہ میں سات بجے تک مجموعی طور پر 68 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست میں چھ سیٹوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 07:00
اترپردیش میں سات بجے تک مجموعی طور پر 75.58 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، اترپردیش میں آج 13 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 07:00
مہاراشٹر میں سات بجے تک مجموعی طور پر 52.23 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، مہاراشٹر میں آج 17نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اترپردیش کی 13، مغربی بنگال کی آٹھ، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ کی چھ، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی تین اور جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
راجستھان میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 67 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
بہار میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 58.92 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست کے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
جھارکھنڈ میں 2 بجے تک مجموعی طور پر 63.76 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
مغربی بنگال میں ڈیڑھ بجے تک مجموعی طور پر 76.44 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست میں آج آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے پانچ بجے تک 10.02 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر محیط انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 06:15
مدھیہ پردیش میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 65.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، مدھیہ پردیش میں آج چھ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں
اڈیشہ میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 66 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، ریاست میں چھ سیٹوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
اترپردیش میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 53.23 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، اترپردیش میں آج 13 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 06:15
مہاراشٹر میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 52.07 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، مہاراشٹر میں آج 17نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اترپردیش کی 13، مغربی بنگال کی 8، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ کی چھ، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی تین اور جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 05:30
راجستھان میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 63 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 05:30
بہار میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 53.36 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 05:30
جھارکھنڈ میں 2 بجے تک مجموعی طور پر 57.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 05:30
مغربی بنگال میں ڈیڑھ بجے تک مجموعی طور پر 66.01 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں آج آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 05:30
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے پانچ بجے تک 10.02 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر محیط انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 05:30
مدھیہ پردیش میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 57.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مدھیہ پردیش میں آج چھ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں
اڈیشہ میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 66 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں چھ سیٹوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 05:30
اترپردیش میں پانچ بجے تک مجموعی طور پر 53.23 فیصد ووٹنگ درج کی گئی، اترپردیش میں آج 13 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اترپردیش کی 13، مغربی بنگال کی 8، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ کی چھ، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی تین اور جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 03:20
راجستھان میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 52.11 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 03:10
راجستھان میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 52.11 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 03:00
بہار میں 3 بجے تک مجموعی طور پر 44.26 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 02:50
جھارکھنڈ میں 2 بجے تک مجموعی طور پر 48.14 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 02:40
ترنمول کانگریس نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کر الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی فورسز نے فائرنگ کرکے رائے دہندگان میں خوف کا ماحول پیدا کیا اور انھوں نے عوام کو بی جے پی کے لیے ووٹ دینے پر مجبور کیا۔
وقت: 02:30
الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں 2 بجے تک مجموعی طور پر 38.63 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ آج ملک کے 9 ریاستوں کے 72 نشستوں پر پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 02:00
مغربی بنگال میں ڈیڑھ بجے تک مجموعی طور پر 52.36 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں آج آٹھ پارلیمانی حلقوں کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:50
مغربی بنگال میں کرشنا نگر پارلیمانی حلقے کے بلبھ پور میں ووٹ ڈالنے کے دوران سلمہ شیخ نام کی ایک عمردراز خاتون کی موت ہوگئی۔
وقت: 01:40
جھارکھنڈ میں ڈیڑھ بجے تک مجموعی طور پر 44.90 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:30
ملک بھر میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 23.48 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ آج ملک کے 9 ریاستوں میں 72 نشستوں پر پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:10
راجستھان میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 45 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 01:00
مدھیہ پردیش میں 1 بجے تک مجموعی طور پر 31.53 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مدھیہ پردیش میں آج چھ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 12:40
مغربی بنگال کے بہرام پور پارلیمانی حلقے میں پولیس نے جعلی ووٹ ڈالنے کے الزام میں ترنمول کانگر یس کے مبینہ رکن کو گرفتار کیا ہے۔
وقت: 12:35
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے 12 بجے تک 5.7 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر محیط انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 12:30
مدھیہ پردیش میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 26.62 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مدھیہ پردیش میں آج چھ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں
وقت: 12:20
جھارکھنڈ میں 12 بجے تک مجموعی طور پر 29.21 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 12:10
بہار میں ساڑھے 12 بجے تک مجموعی طور پر 24.13 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 12:00
مغربی بنگال کے آسنسول پارلیمانی حلقے کے جمویہ میں بی جے پی اور ٹی ایم سی کے کارکنان کے درمیان چھڑپ پر قابو پانے کے لیے لاٹھی جارچ کا سہارا لینا پڑا، جس کے وہاں افراتفری مچ گئی۔
وقت: 11:50
بہار میں ساڑھے 11 بجے تک مجموعی طور پر 15.6 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کے پانچ پارلیمانی نشستوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 11:40
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے کشمیری مہاجرین پنڈتوں نے ادھم پور میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 11:30
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے ساڑھے 11 بجے تک 3.08 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر محیط انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے آج پولنگ ووٹنگ ہو رہی ہے۔
وقت: 11:00
جھارکھنڈ میں 11 بجے تک مجموعی طور پر 14.77 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست کی تین نشستوں پر آج پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 10:50
مغربی بنگال کے بہرام پور پارلیمانی حلقے سے کانگریسی امیدوار ادھیر رنجن چودھری نے پارٹی کے پولنگ ایجنٹوں کو کو زدکوب کیے جانے پر کہا کہ اگر پولیس اپنا کام ایمانداری سے کرتی ہے تو ٹھیک ہے، ورنہ ہم پرامن انتخابات کا طریقہ جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مرشدآباد میں مرکزی فورسز کی ضرورت نہیں ہے، لوگ خود ہی پرامن طریقے سے ووٹ ڈالنے کے لیے اپنے گھروں سے نکلیں گے۔
وقت: 10:40
بیگو سرائے پارلیمانی حلقے سے سی پی آئی کے امیدوار کنہیا کمار نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔ اس حلقے سے عظیم اتحاد کی طرف سے تنویر حسن اور این ڈی اے کی طرف سے گری راج سنگھ میدان میں ہیں۔
وقت: 10:30
بہار کے بیگو سرائے پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار اور مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے ضلع لکھی سرائے کے برہیہ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 10:30
اداکار عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ نے آج ممبئی میں باندرہ کے اینی ہائی اسکول میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا
وقت: 10:20
اڑیسہ میں 10 بجے تک مجموعی طور پر 9 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں چھ سیٹوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 10:10
راجستھان میں نو بجے تک مجموعی طور پر 13.10 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں 13 پارلیمانی حلقوں کے لیے آج انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 10:00
مغربی بنگال میں ساڑھے نو بجے تک مجموعی طور پر 16.09 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ ریاست میں آج آٹھ پارلیمانی حلقوں میں انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 09:50
مدھیہ پردیش میں ساڑھے نو بجے تک مجموعی طور پر 11.11 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ مدھیہ پردیش میں آج چھ سیٹوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 09:40
اترپردیش میں ساڑھے نو بجے تک مجموعی طور پر 5.59 فیصد ووٹنگ درج کی گئی۔ اترپردیش میں آج 13 نشستوں پر انتخابات ہو رہے ہیں۔
وقت: 09:30
مغربی بنگال میں آسنسول پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے امیدوار بابل سپریو کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ بی جے پی نے اس کا الزام ترنمول کانگریس پر لگایا ہے۔
وقت: 08:40
ممبئی نارتھ سے کانگریسی امیدوار اور اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے بانڈرا کے انتخابی مرکز 190 پر اپنے حق رائے رہی کا استعمال کیا۔
وقت: 08:30
مشہور اداکار اور بی جے پی رہنما پریش راول اور ان کی اہلیہ سوروپ سمپت نے ممبئی کے ویلے پارلے میں واقع جمنا بائی اسکول میں اپنے حق رائے دہی استعمال کیا۔
وقت: 08:20
جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے تین مرحلوں پر محیط انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس مرحلے میں تقریبا ساڑھے تین لاکھ رائے دہندگان حق رائے دہی کا استعمال کریں گے۔ اس حلقے سے 18 امیدوار میدان میں ہیں۔
وقت: 08:10
مغربی بنگال میں آسنسول، پردوان۔ درگاپور اور بیربھوم پارلیمانی حلقوں کے مختلف انتخابی مراکز میں قبضے اور پولنگ ایجنٹوں کو زدکوب کرنے کی اطلاعات ہیں۔
وقت: 08:00
بھارتی قومی بینک 'آر بی آئی' کے گورنر شکتی کانتا داس نے ممبئی کے پیڈر روڈ میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔
وقت: 07:50
آج ملک بھر میں چوتھے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع ہو چکی ہے۔
مہاراشٹر کی 17، راجستھان اور اترپردیش کی 13، مغربی بنگال کی 8، مدھیہ پردیش اور اڑیسہ کی چھ، بہار کی پانچ، جھارکھنڈ کی تین اور جموں و کشمیر کے اننت ناگ پارلیمانی حلقے کے لیے انتخابات ہو رہے ہیں۔