ETV Bharat / bharat

بہار بورڈ نتائج: روہتاس کے ہمانشو سرفہرست

بہار بورڈ نے میٹرک کے امتحان 2020 کے نتیجہ جاری کر دیے ہیں، اس بار 14 لاکھ 94 ہزار 71 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، بہار کے مختلف اضلاع کے طلبا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

بپار بورڈ نتائج: روہتاس کے ہمانشو بنے نمایاں طالبعلم

author img

By

Published : May 26, 2020, 3:32 PM IST

بہار اسکول اکزامینیشن بورڈ نے سالانہ ثانوی امتحان 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے، اس بار 80.59 فیص طلبا کامیاب ہوئے ہیں، اسی کے ساتھ روہتاس کے ہمانشو راج نے میٹرک کے امتحان میں ٹاپ کیا ہے، ہمانشو 481 پوائنٹس حاصل کر کے بہار میں سرفہرست ہیں، دوسرے نمبر پر سمستی پور کے درگیش کمار ہیں جس نے 480 نمبر حاصل کیے ہیں۔

بہار بورڈ میٹرک کے امتحان میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 29 ہزار 393 امیدوار شریک ہوئے تھے، جس میں 14 لاکھ 94 ہزار 071 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں، ٹاپ 10 طلباء کی بات کریں توروہتاس کے ہمانشو ریاست بھر میں اول مقام حاصل کیا ہے، ہمانشو روہتاس کے جنتا ہائی اسکول تنوج کی طالبہ ہیں۔

وہیں سمستی پور کے درگیش کمار نے 480 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے، درگیش ایس کے ہائی اسکول جیتوا پور کے طالب علم ہیں، جبکہ بھوج پور آرا کے شوبھم 478 نمبر حاصل کر کے تیسرا مقام حاصل کیا ہے، شبھم شری ہرکھین کمار جین گیان استھالی آرا اسکول کا طالب علم ہے۔

اورنگ آباد میں داؤد نگر کے راجیو 478 نمبر حاصل کر کے چوتھے نمبر پر ہیں، راجیو پٹیل ہائی اسکول کا طالب علم ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.