اترپردیش کے بيهڑوں میں واقع اٹاوہ سفاری پارک کے اندر گجرات سے پندرہ روز قبل لائے گئے ایک ببر شیر کی موت ہو گئی۔
پارک کے ڈائریکٹر وي كےسنگھ نے ببر شیر کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 25 ستمبر کو گجرات سے اٹاوہ سفاری پارک لائے گئے ببر شیر نے چھ اکتوبر سے کھانا پینا بند کر دیا تھا۔
متھرا اور آئی بی آرڈی بریلی کے ڈاکٹروں ں نے یہاں آکر تحقیقات کی اور گلوکوز چڑھايا تھا۔ جمعہ کے روز اسے سفاری کے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں کی کوشش کے باوجود ببر شیر کو بچایا نہیں جا سکا۔
انہوں بتایا کہ شیر کی موت کا سبب جاننے کے لیے شیر کی لاش جانچ کے لیے آئی بی آرڈی بریلی بھیجی گئی ہے۔ عموماً مقام کی تبدیلی کے سبب جنگلی جانور کھانا وغیرہ چھوڑ دیا کرتے ہیں۔
ایسا ہی کچھ اندازہ اس شیر کے معاملے بھی لگایا جارہا ہے پھر بھی تفصیلات کے لئے پوسٹ مارٹم رپوٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔