ETV Bharat / bharat

'لاک ڈاؤن بھی غیر منصوبہ بند طریقے سے نافذ' - لاک ڈاؤن کا نفاذ بغیر منصوبہ بندی

کانگریس نے مرکزی حکومت پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ بغیر منصوبہ بندی کے کیا گیا جس کے سبب کئی لوگ دیگر شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور اپنے گھر نہیں جاپارہے ہیں۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس

author img

By

Published : Mar 29, 2020, 10:57 PM IST

Updated : Mar 29, 2020, 11:59 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما ابھشیک منو سنگھوی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت برتن بجانے کے لیے تین سے چار دن کا وقت دیتی ہے لیکن تین سے چار گھنٹہ قبل لاک ڈاؤن کی اطلاع نہیں دیتی، حکومت کا یہ قدم غیر منظم ہے۔

ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ پریس کانفرنس

انھوں نے مزید کہا کہ کئی لوگ مختلف شہروں میں پھنسے ہوئے ہیں اور وہ اپنے مطلوبہ مقام پر نہیں جاپارہے ہیں۔ اور کانگریس چاہتی ہے کہ حکومت اس جانب توجہ دے۔

کانگریس رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ بی جے پی کی عدم توجہی کے سبب کئی ہزار افراد بھوکے اور بے گھر ہیں، حکومت کو چاہیے کہ پہلے وہ منصوبےکا ہدف طئے کریں اور پھر ملک پھر میں لاک ڈاؤن نافذ کریں۔

سنگھوی نے مزید بتایا کہ کانگریس ایسے افراد کی مدد کی لیے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جس کے تحت ہر ریاست میں پارٹی کارکنان غریب، مزدور اور ضرورت مندوں میں کھانا اور ادویات تقسیم کررہے ہیں۔

حکومت نے ضرورت مند اور غریبوں کی مدد کے لیے متعدد اقدامات کا اعلان کیا ہے اور یہاں تک کہ ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے لیکن پارٹی کا یہ کہنا ہے کہ موجودہ وقت میں اس سے زیادہ پیکیج کی ضرورت ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس معاملے میں حکومت جی ڈی پی کا صرف 0.8 فیصد حصہ صرف کررہی ہے جبکہ امریکہ اس بیماری سے نمٹنے کے لیے اپنی جی ڈی پی کا 10 فیصد حصہ استعمال کررہا ہے۔

Last Updated : Mar 29, 2020, 11:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.