ETV Bharat / bharat

آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ، کئی زخمی

محکمہ موسمیات کے ذریعہ الرٹ جاری کرنے کے بعد مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ہوگئی. مہلوکین نالندہ ،بانکا، بیگو سرائے، نوادہ اور جموئی کے ہیں. وزیراعلیٰ نے تمام مہلوکین کے ورثا کو فی کس 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ، کئی زخمی
آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ، کئی زخمی
author img

By

Published : Jul 21, 2020, 10:57 PM IST

ریاست میں آسمانی بجلی کا قہر جاری ہے۔ ریاست کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مہلوکین نالندہ ،بانکا، بیگو سرائے، نوادہ اور جموئی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام مہلوکین کے ورثا کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بہار کے 17 اضلاع کے لئے الرٹ جاری کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کے وقت میں متاثرہ کے شریک غم ہیں۔ وزیراعلیٰ نے بلا تاخیر تمام مہلوکین کے ورثا کو 4 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ، کئی زخمی
آسمانی بجلی گرنے سے 10 لوگوں کی موت ، کئی زخمی

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خراب موسم میں احتیاط برتیں۔نالندہ ضلع میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے 3 افراد کی موت ہوگئی ہے اور 2 افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ حادثہ بند تھانہ حلقہ کے گووند پور گاؤں کی ہے۔ بانکا ضلع میں آسمانی بجلی نے 5 افراد کی جان لے لی۔

مہلوکین میں شمبھو گنج کے 3،بانکا کے 1 اور بیلہر کا ایک شخص شامل ہے۔ جبکہ باراہاٹ میں 6 لوگ بری طرح جھلس گئے جس میں 2 کی حالت انتہائی نازک ہے نوادہ میں 5 افراد آسمانی بجلی کی زد میں آ گئے۔ اس میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔ مہلوک ویکاس کمار اکبر پور بلاک کے بلیہ گنج کے رحیم پور گاوں کا رہنے والا تھا۔

بیگو سرائے میں آسمانی بجلی کے زد میں آنے سے 12 سالہ بچی کی موت ہوگئی اور زخمی ہو گئے۔ حادثہ بخری تھانہ حلقہ کے چک حمید پنچایت کے بہور چک وارڈ نمبر 8 میں پیش آیا۔ جموئی واقع گدھور کے سیوا پنچایت کے کیترو نوادہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک خاتون سابو دیوی کی موت ہوگئی جبکہ روندر مانجھی اور دوسری خاتون زخمی ہو گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.