وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں، محترمہ گاندھی نے کہا کہ کورونا جیسی وباء کے پیش نظر، لیبر ویلفیئر بورڈ، مزدوروں کو سود کے نظام کے تحت انہیں مالی مدد فراہم کرائے۔ محترمہ گاندھی نے پیر کو مسٹر مودی کو یہ خط لکھا تھا، جسے پارٹی نے منگل کو یہاں جاری کیا۔
اس خط میں، انہوں نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے منفی حالات کی دیکھ بھال کرنے والے غیر منظم شعبے کے بے روزگار کارکنوں کو اجرت فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔
کانگریس صدر نے اس حقیقت پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے 1996 میں بنائے گئے ایکٹ کے تحت تشکیل دیئے گئے لیبر ویلفیئر بورڈ نے مارچ 2019 تک 49 ہزار688 کروڑ روپے سے زیادہ جمع کیا لیکن لیبر ویلفیئر ورکرس پر صرف 19 ہزار 380 کروڑ روپئے خرچ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:عمر عبداللہ کی رہائی کا اعلان
انہوں نے کہا کہ کورونا کے خوف سے، پچھلے دنوں مزدوروں کی ایک بڑی تعداد اپنے گھروں اور گاؤں روانہ ہوئی ہے اور انہیں معاش کے بے مثال بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس کے پیش نظر ان کو ریلیف دینا ضروری ہے۔