ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ایک ورچوئل پروگرام میں اس کی شروعات کی۔ پائلٹ پروجیکٹ میں مدھیہ پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس میں ای- پاس کے لئے موبائل ایپ سے درخواست دی جا سکتی ہے اور ایپ سے ہی درخواست دہندہ کو ای پاس جاری کر دیا جائے گا۔ یہ ای پاس پورے ملک میں ویلڈ ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 'سینکڑوں کو آپریٹو بینکز کو آر بی آئی کی نگرانی میں لایا جائے گا'
جاوڈیکر نے امید ظاہر کی کہ اس برس دیوالی تک سبھبی کو اس ٹرانزٹ نظام میں شامل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے ’ ایزی آف موویمنٹ کی سمت میں ایک اہم قدم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ایک ریاست سے دوسری ریاست میں لکڑی لے جانے میں در پیش مشکلات اور وقت کی بربادی ختم ہو جائے۔
وزیر ماحولیات نے کہا کہ 'یہ ڈیجیٹل انڈیا کی نئی اختراع ہے۔ یہ ایز آف موومنٹ میں آج نیا پہلو آ رہا ہے۔ ایک ریاست سے دوسرے ریاست میں لکڑی لے جانے میں مشکلات پیش آتی تھی - ریاستوں میں الگ الگ قانون ، الگ الگ پاس تھی ۔ اس میں وقت اورقوت کی بربادی ہو تھی ۔ یہ آج ختم ہو رہا ہے ‘‘۔