وزیراعظم نریندر مودی نے مہاجر مزدورں کو ان کے اپنے علاقوں میں ذریعہ معاش فراہم کرنے کے لئے 50،000 کروڑ روپے کا غریب کلیان یوجنا کا آغاز کیا ہے۔
بہار کے ضلع کھگڑیا کے بیلدور بلاک میں واقع تیلیہرگاؤں سے وزیراعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس اسکیم کا آغاز کیا۔
اس اسکیم میں چھ ریاستوں کے 116 اضلاع کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں راجستھان، مدھیہ پردیش، جھارکھنڈ، اترپردیش، بہار اور اڈیشہ شامل ہیں۔
ہر ضلع میں کم از کم 25،000 مزدور اس مہم میں شامل ہوں گے۔ اس طرح سے تقریباایک تہائی مہاجر مزدوروں کو اس مہم سے فائدہ ہوگا۔
اس مہم کے تحت روزگار کے مواقع میں اضافے کے ساتھ مستقل بنیادی ڈھانچہ بھی تشکیل دیا جائے گا۔
اس کے تحت دیہی علاقوں میں 25 کاموں میں تیزی لائی جائے گی۔ اس مہم میں 27 خواہش مند اضلاع کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اس مہم کے تحت ہونے والے کاموں میں تالاب بنانا، جانوروں کیلئے ٹھکانا بنانا، مقامی سڑکوں اور پلوں کی تعمیر وغیرہ شامل ہیں۔
سرکار کا مقصد مہاجر مزدوروں کو فوری راحت پہنچانا ہے۔ اس مہم کے لئے مقرر 50 ہزار کروڑ روپے کی حصولیابی میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔
اطلاعات کے مطابق سرکار نے یہ رقم پہلے ہی جاری کردی ہے۔ اس مہم میں بارہ مختلف وزارتیں اورشعبے شامل ہیں۔
- دیہی ترقیات
- پنچایتی راج
- سڑک ٹرانسپورٹ اور قومی شاہراہ
- کانکنی
- پینے کا پانی
- حفظان صحت
- ماحولیات
- ریلوے
- پیٹرولیم اوررینیویبل توانائی
- بارڈر روڈ
- مواصلات
- زرعی کا م