ETV Bharat / bharat

شہروں میں جنگلاتی علاقوں کو بڑھانے کے لیے ’نگروَن‘ اسکیم - مرکز نے شہروں میں جنگلات

مرکز نے شہروں میں جنگلات کے علاقے کو بڑھانے کے مقصد سے جمعہ کے روز ’نگروَن‘ نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے۔

launch of 'nagar van' scheme for growing plants in cities
شہروں میں پودوں کو بڑھانے کے لیے ’نگروَن‘ اسکیم کی شروعات
author img

By

Published : Jun 5, 2020, 3:40 PM IST

نگروَن نام سے ایک منصوبے کے تحت 200 شہروں کو شامل کیا جائے گا۔ عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر منعقدہ ایک ویبنار میں ماحولیات و جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر نے مہاراشٹرا کے پونے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے تیار کردہ’ وارجے اسمرتی ون‘ لانچ کر کے ’نگروَن‘ اسکیم کا آغاز کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم کو 200 میونسپل کارپوریشنوں تک بڑھایا جائے گا۔

اس میں مرکزی حکومت کیمپا فنڈ سے مالی مدد دے گی۔گذشتہ پانچ برس کے دوران یہ ’اسمرتی وَن‘پونے کے نواحی علاقوں وارجے علاقے میں نو ہزار ایکڑ رقبے میں تیار کی گئی ہے۔

اسے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ مہاراشٹرا کے وزیر جنگلات سنجے راٹھور نے ’وارجے اسمرتی ون‘ سے اسکیم شروع کرنے پر مرکزی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.