ETV Bharat / bharat

جنوبی کوریا میں کورونا کی تازہ تفصیلات - updates on corona

جنوبی کوریا میں کورونا کے 39 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد متاثرین کی کل تعداد بڑھ کر 11629ہوگئی ہے۔

updates on corona in south korea
updates on corona in south korea
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 2:19 PM IST

جنوبی کوریا میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس (کووڈ -19) انفیکشن کے 39 نئے معاملے آنے سے جمعرات کو ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 11629 ہو گئی۔

ملک کے میٹروپولیٹن علاقے میں مذہبی اجتماعات کی وجہ نئے انفیکشن کا روزانہ اعداد و شمار مسلسل چوتھے دن 30 سے اوپر رہا۔نئے معاملات میں چھ معاملے باہر سے آئے لوگوں کے ہیں جس سے ایسے متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر 1275 ہو گئے ہیں۔

اس دوران کووڈ -19 سے کسی بھی شخص کی موت نہ ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 273 پر قائم رہے۔

جنوبی کوریا میں کووڈ -19 کی شرح اموات 2.35 فیصد ہے۔ملک میں کورونا کے 32 مریضوں کو بالکل ٹھیک ہونے کے بعد مختلف اسپتالز سے چھٹی دے دی گئی ہے۔ اب تک کل 10499 لوگ کووڈ -19 کے انفیکشن سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

اس وبا سے ٹھیک ہونے والوں کی شرح 90.3 فیصد ہے۔تین جنوری سے اب تک ملک میں 973000 سے زیادہ لوگوں کا تجربہ کیا گیا، جن میں سے 934030 لوگوں کی رپورٹ نگیٹو پائی گئی ہے اور 28199 لوگوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.