ETV Bharat / bharat

ممبئی میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - ممبئی میں کورونا وائرس

مہاراشٹر کے محکمہ صحت کے مطابق 'ممبئی میں پھر سے کورونا وائرس کے 1100 نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ جس کے بعد 1.14 لاکھ سے زائد لوگ متاثر ہوچکے ہیں

latest updates of corona virus in mumbai
ممبئی میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Aug 1, 2020, 12:16 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں جمعہ کو پھر سے کورونا وائرس’کووڈ-19‘کے 1100 نئے معاملے سامنے آںے کے بعد متاثرین کی تعداد 1.14 لاکھ سے تجاوز کرگئی لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ مریضوں کی شفایابی کی شرح میں جزوی کمی درج کی گئی ہے۔

مممبئی میں کورونا کے محض 700 معاملے آئے تھے جو گزشتہ تین ماہ کے دوران سب سے کم تھے۔اس کے ساتھ ہی مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں بھی دوفیصدی کا اضافہ بھی ہوا تھا لیکن بدھ کو پھر سے 1109 معاملے،جمعرات کو 1200 اور آج 1100 معاملے نے خطرے میں اضافہ کردیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی معیشت کی ریڑھ تسلیم کیے جانے والے تجارتی شہر میں کورونا متاثرین کی تعداد آج بڑھ کر کل 114287 ہوگئی ہے اورمزید 53 کی موت ہونے کے بعد اموات کی تعداد 6353 تک پہنچ گئی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 689 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد ان کی تعداد بڑھ کر 87074 ہوگئی ہے۔

تجارتی شہر میں فی الحال 20569 سرگرم معاملے ہیں اوریہ مختلف اسپتالز میں زیرعلاج ہیں۔راحت کی بات یہ ہے کہ ریاست کے مقابلے ممبئی میں سرگرم مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح بہتر ہے۔لیکن تشویش کی بات ہے کہ دارالحکومت میں مریضوں کی ریکوری شرح میں آج پہلے کی بنسبت میں جزوی کمی درج کی گئی۔آج مریضوں کی شفایابی کی شرح 76.18 رہی جو جمعرات کو 76.36 فیصد تھی۔شرح اموات 5.55 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.