مصر میں کورونا وائرس کے 981 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 80235 ہوگئی ہے۔ یہ تفصیلات وزارت صحت نے جاری کی ہیں۔
وزارت کے ترجمان خالد مجاہد نے ایک بیان جاری کر کے کہا کہ 'ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 3702 ہوگئی ہے۔ دریں اثنا مزید 521 مریض صحت یاب ہو ئے ہیں جس سے اس وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 23274 ہوگئی ہے'۔
مصر میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 14 فروری کو سامنے آیا تھا جبکہ پہلی موت یہاں 8 مارچ کو ہوئی تھی۔
مصر نے بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر یکم جولائی سے تین ماہ سے معطل بین الاقوامی پرواز دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیاتھا ۔