ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ ضلع میں 41 کورونا کے نئے معاملات کے ساتھ جملہ تعداد 40 54 ہوگئی ہے۔
محمکہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 65 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد صحت یاب ہوگئے ہیں۔ جنہیں ڈسچارج کیا گیا۔
تاحال ریاست کے ضلع یادگیر میں کورونا وائرس سے ڈسچارج ہونے والے لوگوں کی تعداد 2797 ہو گئی ہے۔
ضلع یادگیر کے کووڈ سرکاری اسپتال میں 1231 افراد زیر علاج ہیں۔
ضلع میں اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے 26 لوگوں کی جان گئی ہے
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی سب سے زیادہ تعداد امریکہ میں ہے۔ یہاں متاثرین کی مجموعی تعداد 56 لاکھ 55 ہزار 974 ہو چکی ہے، جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ 75 ہزار 74 ہو چکی ہے۔
بھارت میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 15 ہزار 477 کیسز کے ساتھ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔ یہاں اب تک 20 ہزار 687 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ دوسرے نمبر پر تمل ناڈو اور تیسرے نمبر پر آندھر پردیش ہے جبکہ فی الحال سکم میں سب سے کم 1207 کیسز کی تصدیق ہوئی، اور یہاں 2 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
واضح رہے کہ اس نئے کورونا وائرس کے سبب مریض کو بخار، کھانسی جیسی معمولی علامتیں ظاہر ہوتی ہیں، تاہم بڑی عمر اور بیمار افراد کے لیے ہلاکت کا شدید خطرہ ہے۔