ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

author img

By

Published : Aug 5, 2020, 12:39 PM IST

تلنگانہ کے محکمہ صحت کے مطابق 'گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ریاست میں کورونا وائرس کے 2012 کیسز سامنے آئے ہیں'۔

latest update of coronavirus in telangana state
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

تلنگانہ کے محکمہ صحت کی جانب سے جارہ کردہ اعداد و شمار کے مطابق تلنگانہ میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

ریاست میں تاحال 70958 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں جبکہ ریاست میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 576 ہوگئی ہیں۔

اس دوران گاندھی ہاسپٹل کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ دواخانہ میں اب تک کووڈ ۔19 سے متاثرہ جملہ 13 مریضوں کا پلازما تھیراپی سے علاج کیا گیا، جن میں 11 مریض پوری طرح صحتیاب ہوچکے ہیں۔

دواخانہ کے ایک ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ اس طریقہ علاج سے درمیانی شدت تک متاثر مریضوں کو مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر اسٹیج 3 کے شدید تنفسی مسائل کے مریض ہوتے ہیں جن میں آکسیجن کی طلب بڑھ جاتی ہے اور دوسرے عارضے نہیں رہتے ۔

آندھرا پردیش میں ایک دن میں کورونا وائرس کے نئے 9747 نئے پازیٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اضلاع مشرقی گوداوری اننت پور اور کرنول میں متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست میں جملہ کورونا متاثرین کی تعداد 176333 تک جا پہنچی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.