ETV Bharat / bharat

مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - مراٹھواڑہ

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1210 کیسز سامنے آئے ہیں۔

latest update of coronavirus in maharashtra
مراٹھواڑہ میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
author img

By

Published : Aug 30, 2020, 12:29 PM IST

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں عالمی وبائی مرض کورونا وائرس کے انفیکشن کے 1210 نئے معاملے پیش آئے۔

اتوار کے روز صحت کے عہدیداروں نے بتایا کہ 'اس عرصے میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے 38 اموات ہوئیں۔ سب سے زیادہ آٹھ اموات بیر میں ہوئی ہیں اور وہاں پر 94 نئے معاملے درج ہوئے ہیں'۔

اس کے علاوہ لاتور میں 183 نئے معاملے اور سات اموات کی تفصیلات اس طرح ہیں:

  • جالنہ میں 98 معاملے اور چھ اموات
  • عثمان آباد میں 145 معاملے اور پانچ اموات
  • پربھنی میں 54 معاملے اور پانچ اموات
  • ناندیڑ میں 269 معاملے اور تین اموات
  • ہنگولی میں ایک ہلاک اور پانچ نئے معاملے

واضح رہے کہ وزارت برائے امورِ داخلہ (ایم ایچ اے) نے اَن لاک 4 سے متعلق نئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں جس کے تحت کنٹینمینٹ زون سے باہر کے علاقوں میں مزید سرگرمیوں کی اجازت دی گئی۔ یہ ہدایات یکم ستمبر سے لاگو ہوں گی۔

وزارت برائے امورِ داخلہ (ایم ایچ اے) کے مطابق یہ رہنما خطوط ریاستوں اور مرکزی علاقوں سے موصولہ تاثرات اور متعلقہ مرکزی وزارتوں اور محکموں کے ساتھ وسیع مشاورت پر مبنی ہیں۔

نئی ہدایات کے تحت وزارت داخلہ نے سات ستمبر سے میٹرو ریل خدمات کو درجہ بندی کے ساتھ اجازت دی ہے۔

وزارت ہاؤسنگ اینڈ اربن افیئر (ایم او ایچ یو اے) اور وزارت ریلوے (ایم او آر) کے ذریعہ ایم ایچ اے سے مشاورت کے بعد میٹرو ریل کو 7 ستمبر 2020 سے کام کرنے کی اجازت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.