ETV Bharat / bharat

اندور میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - اندور میں کورونا وائرس

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متاثر 214 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

author img

By

Published : Aug 16, 2020, 3:29 PM IST

مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے مطابق اندور کورونا کے مریضوں میں ہر روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 214 نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 3855 کورونا سے متاثرہ مریضوں کی جانچ کی گئی، جس میں 214 کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور 3624 کی کرونا رپورٹ منفی آئی ہے۔

محکمہ کے مطابق کورونا سے متاثر ہو کر وفات پانے والوں کی مجموعی تعداد 342 تک پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: 'ملک میں کورونا ویکسن بنانے کی بڑے پیمانے پر تیاری جاری'

ضلع میں ابھی تک ایک لاکھ 75 ہزار 6 سو انچاس کورونا کی جانچ ہو چکی ہے ان میں سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3884 ہے جبکہ صحتیاب ہو کر گھر لوٹنے والوں کی تعداد 5805 ہے۔

وہیں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے یوم آزادی کے موقع پر کہا ہے کہ 'ملک میں اس وقت ایک نہیں دو نہیں تین تین کورونا ویکسن ٹیسٹ کے مختلف مراحل میں ہیں اور جیسے ہی سائنس دانوں سے ہری جھنڈی ملے گی، ملک میں ان ویکسن کو بڑے پیمانے پر تیار کیا جائے گا'۔

مودی نے 74 ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'جب کورونا کی بات آتی ہے، ہر کسی کے دل میں سوال آتا ہے کہ ویکسن کب آئے گی۔ میں ملک کے عوام کو ایک بات کہنا چاہوں گا کہ ہمارے ملک کے سائنس داں اور ان کی صلاحیت ایک ریشی منی کی طرح لیباریٹری میں جی جان سے جٹی ہے ۔ملک کے سائنس داں بےحد محنت کررہے ہیں۔وہ سخت مشقت کررہے ہیں'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.