ETV Bharat / bharat

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات - کورونا وبا کا قہر

مرکزی وزارتِ صحت و خاندانی بہبود کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے 30.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ صحتیابی (ریکوری) کی شرح 75 فیصد کے قریب ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Aug 23, 2020, 9:55 AM IST

Updated : Aug 23, 2020, 11:12 AM IST

بھارت میں کورونا وبا کا قہر رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے اور ہفتے کی دیر رات تک انفیکشن کے 65 ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے بتایا ہے کہ اس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 30.38 لاکھ سے زیادہ اور 881 مریضوں کی موت سے ان کی تعداد 57 ہزار کے قریب پہنچ گئی۔

کورونا وائرس کے بڑھتے قہر کے درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح میں مسلسل بہتری آرہی ہے اور آج یہ 75 فیصد کے قریب پہنچ گئی۔

بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات
بھارت میں کورونا وائرس کی تازہ تفصیلات

مہاراشٹر، آندھراپردیش اور تمل ناڈو سمیت مختلف ریاستوں سے موصولہ اطلاع کے مطابق آج دیر رات تک 65,212 نئے معاملے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 30,38,581 اور مرنے والوں کی تعداد 56,809 ہوگئی۔

صحت یاب ہونے والوں کے مقابلہ میں نئے معاملات میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے فعال معاملات بھی بڑھ رہے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے مطابق آج 9,545 مزید مریضوں کے اضافہ سے مجموعی فعال معاملات 7,06,875 ہوگئے۔

اس دوران 53,546 لوگوں کے صحت یاب ہونے سے انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 22,74,345 پر پہنچ گئی جس سے صحت یات ہونے والے مریضوں کی کی شرح گزشتہ روز کے 74.64فیصد سے آج بہتر ہوکر 74.84فیصد پر پہنچ گئی۔

مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کے ذرائع کے مطابق 'مرنے والوں کی شرح بھی کم ہو کر 1.88 فیصد رہ جانے سے راحت ملی ہے'۔

Last Updated : Aug 23, 2020, 11:12 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.