ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات - covid-19 in telangana

تلنگانہ محکمہ صحت کے مطابق تلنگانہ ریاست میں ایک ہی دن میں جملہ 1892 کورونا کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

latest details of corona virus in telangana
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 9:53 AM IST

تلنگانہ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق صرف گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے درمیان کورونا وائرس کے 1,658 نئے کیسیز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات
تلنگانہ میں کورونا وائرس کی تازہ ترین تفصیلات

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ہیلتھ ریلیز کے مطابق ایک ہی دن میں کورو نا سے آٹھ افراد کی موت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد کل اموات تعداد 283 تک پہنچی۔

ریلیز میں کہا گیا ہے کہ 'تلنگانہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو میں ہر گزرتے دن کے ساتھ شدت پیدا ہوتی جا رہی ہے اور ایک ہی دن میں متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہوا ہے'۔

اسی طرح گریٹر حیدرآباد میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور ایک ہی دن میں جملہ 1,658 پازیٹیو کیس گریٹر حیدرآباد سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان تازہ کیسوں کے بعد ریاست میں جملہ کورونا مریضوں کی تعداد 20,462 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ایک دن میں جملہ 1,126 مریضوں کو علاج اور صحتیابی کے بعد ڈسچارج بھی کردیا گیا ہے جس کے نتیجہ میں ا ب تک صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 10,195 ہوگئی ہے اور مزید 9,984 مریض مختلف دواخانوں میں زیر علاج ہیں۔

ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں جو تفصیل بتائی گئی ہے، وہ اس طرح ہے:

  1. رنگا ریڈی 56
  2. میڑچل 44
  3. ورنگل رورل 41
  4. سنگاریڈی 20
  5. محبوب نگر 12
  6. نلگنڈہ 13
  7. ونپرتی 5
  8. محبوب آباد 7
  9. کاماریڈی 6
  10. راجنا سرسلہ 6
  11. کتہ گوڑم 4
  12. میدک 3
  13. نظام آباد 3
  14. کھمم 2
  15. نرمل 2
  16. کریمنگر 1
  17. گدوال 1
  18. ملگ 1
  19. ورنگل اربن 1
  20. ناگرکرنول 1
  21. وقار آباد 1

بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ آج ایک دن میں جملہ 5,965 کورونا معائنے کئے گئے جن میں 4,073 کا نتیجہ منفی رہا ہے جبکہ 1,892 نمونوں کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر داخلہ محمود علی ہوئے صحت یاب، ہسپتال سے ڈسچارج

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور بازاروں میں جسمانی فاصلے کا خیال رکھا جائے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.