مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 5757 مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے علاوہ 263 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں۔ جبکہ 2741 صحت یاب ہوئے ہیں اور 2753 مریض زیرعلاج ہیں۔
مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے اورنگ آباد پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔
ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا مثبت مریضوں کی تعداد میں آئے دن اضافہ ہورہا ہے۔ ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5757 ہوگئی ہیں کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہا ہے۔
کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالز میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے۔
انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ 'وہ اپنے گھروں میں رہے اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکل۔ جسمانی دوری، منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے'۔
اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ اسپاٹ بناۓ گئے ہیں۔ کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہ۔
جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینی ٹازیشن کا کام جاری ہے۔